یہ چھڑی دیکھ رہے ہو نہ ۔۔۔

پیپلز پارٹی کے رہنما نبیل گبول نے لائیو پروگرام میں مسلم لیگ ن کے رہنما زعیم قادری کو چھڑی دکھا دی

Syed Fakhir Abbas سید فاخر عباس جمعرات 24 مئی 2018 21:02

یہ چھڑی دیکھ رہے ہو نہ ۔۔۔
اسلام آباد(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔24 مئی 2018ء) پیپلز پارٹی کے رہنما نبیل گبول نے لائیو پروگرام میں مسلم لیگ ن کے رہنما زعیم قادری کو چھڑی دکھا دی۔نبیل گبول کا کہنا تھا کہ میں یہ چھڑی تمام مسلم لیگ ن والوں کو دکھا رہا ہوں اور انکو خبردار کرنا چاہتا ہوں کہ انکے ساتھ جو ہونے والا ہے وہ اچھا نہیں ہے۔تفصیلات کے مطابق انتخابات کا وقت قریب ہے۔

جیسے جیسے انتخابات کا وقت قریب آتا جا رہا ہے ویسے ویسے سیاسی ماحول میں درجہ حرارت بڑھتا جارہا ہے اور سیاسی گرما گرمی اپنے عروج پر پہنچتی جا رہی ہے۔سیاست دان ایک دوسرے کو نیچا دکھانے کے لیے ایک دوسرے پر کیچڑ اچھا رہے ہیں جس کا ردعمل بعض اوقات شدید بھی ہو سکتا ہے اور ایسا ہی کچھ دو روز قبل نجی ٹی وی کے پروگرام میں ہوا جب وفاقی وزیر برائے نجکاری دانیال عزیز نے نعیم الحق کو چور کہا تو نعیم الحق آپے سے باہر ہو گئے ۔

(جاری ہے)

انکا کہنا تھا کہ تم نے مجھے چور کیسے کہا تمہاری ہمت کیسے ہوئی اور انہوں نے اپنے ساتھ بیٹھے مسلم لیگ ن کے رہنما اور وفاقی وزیر برائے نجکاری دانیال عزیز کو تھپڑ دے مارا اور خاتون سیاستدان کی موجودگی میں دانیال عزیز کے ساتھ گالم گلوچ بھی کی۔اس موقع پر میزبان کو بیچ بچاو کروانا پڑا۔تازہ ترین خبر کے مطابق پاکستانی سیاست میں تھپڑ کے بعد چھڑی نے بھی انٹری ڈال دی۔

پیپلز پارٹی کے رہنما نبیل گبول نے لائیو پروگرام میں مسلم لیگ ن کے رہنما زعیم قادری کو چھڑی دکھا دی۔نبیل گبول کا کہنا تھا کہ میں یہ چھڑی تمام مسلم لیگ ن والوں کو دکھا رہا ہوں اور انکو خبردار کرنا چاہتا ہوں کہ انکے ساتھ جو ہونے والا ہے وہ اچھا نہیں ہے۔انکا کہنا تھا کہ مسلم لیگ ن کو یاد کرنا چاہیے کہ جب نادیدہ ہاتھوں نے رانا ثنا اللہ کے ساتھ بد تہذیبی کرتے ہوئے انکا سر اور مونچھیں مونڈ دی تھیں تب ہم ہی انکے ساتھ کھڑے تھے۔یہ تمام باتیں نبیل گبول نے بڑے ہلکے پھلکے انداز میں کہی تو پروگرام کے میزبان نے کہا کہ نبیل گبول صاحب آج تو آپ چھڑی لے آئے ہٰیں خدارا کل کو کوئی چھتر وغیرہ نہ لے آئیے گا۔