سی ٹی ڈی کی ملتان میں کارروائی ،ْ کالعدم تنظیم سے تعلق رکھنے والے تین دہشتگردوں کو گرفتار کرلیا

جمعرات 24 مئی 2018 23:00

ملتان(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 24 مئی2018ء) سی ٹی ڈی نے ملتان میں کارروائی کرتے ہوئے کالعدم تنظیم سے تعلق رکھنے والے تین دہشتگردوں کو گرفتار کرلیا ہے۔ دہشتگردوں کے قبضے سے بارودی مواد اور ڈیٹونیٹرز سمیت دیگر اسلحہ برآمد ہوا ہے۔

(جاری ہے)

کاؤنٹر ٹیرارزم ڈپارٹمنٹ کے اہلکاروں نے نواب پور ملتان میں کارروائی کرتے ہوئے تین دہشتگردوں کو گرفتار کرلیا ہے۔

گرفتار دہشتگردوں میں مزمل، اکرم اور عبد الماجد شامل ہیں۔سی ٹی ڈی حکام کے مطابق دہشتگردوں کے قبضے سے بارودی مواد، ڈیٹونیٹرز اور اسلحہ برآمد کیا گیا ہے، جبکہ گرفتار دہشتگردوں کا تعلق کالعدم تحریک طالبان پاکستان سے ہے۔ترجمان سی ٹی ڈی کا کہنا ہے کہ تینوں دہشتگرد حساس تنصیبات اور سرکاری افسران کو نشانہ بنانا چاہتے تھے۔