مریم نواز کی فاٹا کے عوام کو قومی دھارے میں شمولیت کی دعوت

نوازشریف کے ایک اور وعدے کی تکمیل ہوگئی،قبائلی علاقوں کے بہادر اور غیور بھائیوں، بہنوں اور بزرگوں کو نواز شریف کا تحفہ بہت بہت مبارک ہو ،ْٹوئٹ

جمعرات 24 مئی 2018 22:58

مریم نواز کی فاٹا کے عوام کو قومی دھارے میں شمولیت کی دعوت
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 24 مئی2018ء) مسلم لیگ (ن )کی مرکزی رہنما مریم نواز نے فاٹا کے عوام کو قومی دھارے میں شمولیت کی دعوت دیتے کہا ہے کہ نوازشریف کے ایک اور وعدے کی تکمیل ہوگئی،قبائلی علاقوں کے بہادر اور غیور بھائیوں، بہنوں اور بزرگوں کو نواز شریف کا تحفہ بہت بہت مبارک ہو۔

(جاری ہے)

سوشل میڈیا پر فاٹا کے حق میں قانون سازی ہونے اور فاٹا اصلاحات کی منظوری کے بعد اپنے پیغام میں انہوںنے کہا کہ فاٹا کے عوام کو قومی دھارے میں شمولیت مبارک ہو۔انہوں نے کہاکہ نوازشریف کے ایک اور وعدے کی تکمیل ہوگئی ہے۔ انہوں نے پاکستان زندہ باد کا نعرہ لگاتے ہوئے کہا کہ قبائلی علاقوں کے بہادر اور غیور بھائیوں، بہنوں اور بزرگوں کو نواز شریف کا تحفہ بہت بہت مبارک ہو۔