ْپاکستان مسلم لیگ (ن) کی حکومت نے دن رات عوام کی ترقی اور خوشحالی کیلئے کام کیا‘شہبازشریف

پاکستان مسلم لیگ (ن) کی حکومت کی کارکردگی کو اقوام متحدہ کے ذیلی ادارے یو این ڈی پی نے بھی تسلیم کیا باشعورعوام خدمت کرنیوالوں کو پہچانتے ہیں،عوام الیکشن میں دھرنے اوراحتجاج نہیں ترقی اورخوشحالی کوووٹ دیں گے‘وزیراعلیٰ پنجاب

جمعرات 24 مئی 2018 22:52

ْپاکستان مسلم لیگ (ن) کی حکومت نے دن رات عوام کی ترقی اور خوشحالی کیلئے ..
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 24 مئی2018ء) پاکستان مسلم لیگ (ن) کے صدر اور وزیراعلیٰ پنجاب محمد شہبازشریف سے سپیکر پنجاب اسمبلی رانا محمد اقبال خان، اراکین قومی و صوبائی اسمبلی، پارٹی ٹکٹ ہولڈرز اور مسلم لیگی رہنمائوں نے ملاقاتیں کیں اور۔وزیراعلیٰ شہبازشریف کی قیادت پر بھرپور اعتماد کا اظہارکیا۔وزیراعلیٰ شہبازشریف نے اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان مسلم لیگ (ن) کی حکومت نے دن رات عوام کی ترقی اور خوشحالی کیلئے کام کیاہے۔

پنجاب کے شہروں اور دیہات کیلئے یکساں طور پر میگا پراجیکٹس متعارف کرائے گئے۔ انہوںنے کہا کہ پاکستان مسلم لیگ (ن) کی حکومت کی کارکردگی کو اقوام متحدہ کے ذیلی ادارے یو این ڈی پی نے بھی تسلیم کیااور یو این ڈی پی کی طرف سے پنجاب حکومت کی کارکردگی کو بہتر قرار دینے پر اللہ تعالیٰ کا شکر ادا کرتے ہیں۔

(جاری ہے)

انہوںنے کہا کہ حکومت پنجاب نے تعلیم، صحت، مواصلات اور دیگر شعبوں میں شاندار ترقیاتی منصوبے متعارف کرائے۔

پاکستان مسلم لیگ (ن) کی حکومت کو منصوبوں کی ریکارڈ مدت میں تکمیل اور 682 ارب سے زائد بچت کا اعزاز حاصل ہے۔انہوںنے کہا کہ اللہ تعالیٰ نے خدمت کا موقع دیا تو عوام کی ترقی اور خوشحالی کے مزید منصوبے لائیں گے۔ مخالفین کی تنقید کی پرواہ نہیں، الزامات کو خاطر میں لائے بغیر ترقی کا سفر جاری رہے گا۔ مخالفین مسلم لیگ (ن) کے ریکارڈ ساز ترقیاتی ایجنڈے سے خوفزدہ ہو کر ہمت ہار چکے ہیں۔

انہوںنے کہا کہ پاکستان کے باشعور عوام خدمت کرنے واالوں کو پہچانتے ہیں اور اسی کیساتھ ہیں۔ عوام الیکشن میں دھرنے اور احتجاج نہیں ، ترقی اور خوشحالی کو ووٹ دیں گے۔ انہوںنے کہا کہ عوام نے اعتماد کا اظہار کیا تو پہلے سے بڑھ کر خدمت کرینگے۔ پاکستان کو ترقی یافتہ بنانے کیلئے سب کو مل کر کام کرنا ہوگا۔ وزیراعلیٰ سے ملاقات کرنیوالوں میں سپیکر پنجاب اسمبلی رانا محمد اقبال خان،رکن صوبائی اسمبلی غلام دستگیرلک، محمدالیاس ، عابد رضاکوتلہ، چوہدری مبشر،پیر اعجاز ہاشمی،اویس لغاری،بریسٹر رانا جاوید اقبال اوردیگر شامل تھے ۔