چیئرمین سینیٹ نے موسمیاتی تبدیلی کاکس کے قیام کی تجویز کی توثیق کردی
سینیٹ میںقائد حزب اختلاف سینیٹر شیری رحمان کوکاکس برائے موسمیاتی تبدیلی کی چیئرپرسن مقرر پاکستان ماحولیاتی تبدیلی سے متاثر ممالک کی فہرست میں ساتویں نمبر پر ہے،یہ فورم اورارکان سمیاتی تبدیلی سے متعلق مسائل پر غور کرے گا، سینیٹر شیری رحمان
جمعرات 24 مئی 2018 22:45
(جاری ہے)
سینیٹر شیری رحمان نے سینیٹ میں موسمیاتی تبدیلی کاکس قیام کرنے کی تجویز پیش کی تھی ۔سینیٹر شیری رحمان سینیٹ میں کئی مرتبہ ماحولیاتی تبدیلی اور اس کے اثرات پر ایوان کو آگاہ کر چکی ہیں ۔
موسمیاتی تبدیلی کاکس میں سینیٹر سراج الحق، سینیٹر خوشبخت شجاعت، سینیٹر ڈاکٹر جہانزیب جمالدینی، سینیٹر سسئی پلیجو، سینٹرنزہت صادق ، سینیٹرجاوید عباسی،سینیٹر شبلی فراز، سینیٹر سجاد توری، سینیٹر فیصل جاوید، سینیٹر عائشہ رضا، سینیٹر محمد اکرم،سینیٹر ستارہ ایاز، سینیٹر انور الحق کاکڑ، سینیٹر عثمان خان کاکڑ کوشامل کیا گیا ہے۔ موسمیاتی تبدیلی کاکس اپنی پہلی ملاقات میں ٹی او آرز تشکیل دے گا۔سینیٹ میںقائد حزب اختلاف سینیٹر شیری رحمان کا کاکس برائے موسمیاتی تبدیلی بارے کا کہنا تھا کہ پاکستان ماحولیاتی تبدیلی سے متاثر ممالک کی فہرست میں ساتویں نمبر پر ہے،یہ فورم اورارکان سمیاتی تبدیلی سے متعلق مسائل پر غور کرے گا، کاکس موسمیاتی تبدیلی سے نمٹنے کہ لئے حکومت کو تجاویزات پیش کرے گا،ایوان بالا میں اس ایشو پر متعدد دفعہ توجہ مبذول کروائی ہے، سوائے پاکستان کے گلوبل وارمنگ ا ور ماحویاتی تبدیلی پر پوری دنیا کام کر رہی ہے۔ سینیٹر شیری رحمان کا کہنا تھا کہ ماحولیاتی تبدیلی پر حکومت کی کوئی واضع پالیسی نہی ہے ،ماحولیاتی تبدیلیاں سکیورٹی رسک بن سکتی ہیں،ماحولیاتی تبدیلی کاکس اس مسئلے پرفعال کردار ادا کرے کا۔مزید اہم خبریں
-
سولر پینلز کی بے تحاشا انسٹالیشن،حکومت نے نیٹ میٹرنگ نرخ گرانے کی تیاری کرلی
-
مرد ڈاکٹرز کے مقابلے خواتین ڈاکٹرز بہتر اور بر وقت علاج کرتی ہیں
-
6 ماہ سے غزہ کے فلسطینیوں پرمظالم دیکھ کرشدید غصہ اور مایوسی ہے،۔ ملالہ
-
گجرات میں ہسپتال کی چھت گرنے پر وزیراعلیٰ کا سخت ایکشن
-
ایران کے صدر کا دورہ پاکستان بہت بڑی پیشرفت تھی،خواجہ آصف
-
اصولی جدوجہد سے ہرگز دستبردار نہیں ہوں گے، عمران خان
-
آئی ایم ایف مثبت رائے دیتا ہے توپاکستان میں سرمایہ کاروں کا اعتماد بڑھے گا،ڈونلڈ بلوم
-
اسلام آباد میں ضلعی انتظامیہ کا نان روٹی کی قیمتوں میں کمی کا نوٹیفکیشن 6 مئی تک معطل
-
وزارت اعلیٰ کی کرسی آسان نہیں تھی‘ آگ کے دریا سے گزر کر یہاں پہنچنا پڑا، مریم نواز
-
حکومت اپوزیشن مذاکرات، پبلک اکاؤنٹس و دیگر کمیٹیوں کی تشکیل کا فارمولا طے پانے کا امکان
-
ہم اربوں ڈالر یوکرین اور روس کے کسانوں کو تو دے دیتے ہیں تاہم چند ہزار اپنے کسانوں کو نہیں دے رہے
-
ہم نئی جماعت نہیں لا رہے،بس ملک کو ایک نئی سوچ کی ضرورت ہے
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.