سعودی عرب ، رمضان کرکٹ ٹورنامنٹ کا انعقاد، پاکستان ،انڈیا ، سری لنکا اور بنگلادیش سمیت 16 ٹیموں نے حصہ لیا

جمعرات 24 مئی 2018 22:28

سعودی عرب ، رمضان کرکٹ ٹورنامنٹ کا انعقاد، پاکستان ،انڈیا ، سری لنکا ..
ریاض(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 24 مئی2018ء) سعودی عرب کے شہر ریاض میں کنٹری کلب ریاض کے ماتحت رمضان کرکٹ ٹورنامنٹ کا انعقاد کیا گیا، ٹورنامنٹ میں پاکستان ،،انڈیا ، سری لنکا اور بنگلادیش سمیت 16 کرکٹ ٹیموں نے حصہ لیا ،بلیک سینما پروڈکشن کے ڈائریکٹر بلال ارشد نے اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ہم کنٹری کلب کرکٹ ریاض کے مشکور ہیں جنہوں نے سعودی عرب ریاض میں جہاں اوورسیز کی تعداد بہت زیادہ ہے اور اکثر و بیشتر کمیونٹی کے لوگ خاص کر نوجوان جو کہ کرکٹ سے وابستہ ہیں اور شوق سے اس کھیل کو کھیلتے اور دیکھتے ہیں وہاں ایک کرکٹ گراونڈ بنایا جہاں فیملیز بھی میچ دیکھ سکتی ہیں اور اپنے شوق کو پورا کر سکتی ہیں۔

(جاری ہے)

کنٹری کلب کے فاونڈر محمد رفیع اللہ کا کہنا تھا کہ کرکٹ کو فروغ دینا ہمارا اولین مقصد ہے اور اس طرز کے مزید ٹورنامنٹ ہوتے رہیں گے آنشا اللہ۔ اس ٹورنامنٹ کے آخری 3 دنوں میں ایک عید میلہ کا بھی اہتمام کیا جائے گا اور اس میں فیملیز کے لیئے سٹالز اور فوڈ فیسٹیول پروگرام جس میں ایشین کھانوں کا بھی اہتمام ہوگا اور مختلف شاپنگ کے لیئے بھی سٹالز لگائے جائیں گے۔ اس دوران انٹری فری ہوگی اور فیس وصول نہی کی جائے گی ۔