پی ٹی سی ایل کاملک گیرپروگرام ’بلڈنگ کلچرآف سروس ایکسیلنس‘ کاآغاز
جمعرات 24 مئی 2018 22:16
(جاری ہے)
یہ تربیت ملک بھر میں تمام 12 تربیتی مراکز،جن میں اسلام آباد، لاہور، کراچی، پشاور، کوئٹہ، حیدرآباد، سکھر، ہری پور، ملتان، فیصل آباد، ڈی آئی خان اور سوات میں ایک ساتھ شروع کی جائے گی۔
یہ تربیت پی ٹی سی ایل کے تمام عملے کو دی جائے گی۔ جس میں تقریباًً16,000 ملازمین شامل ہیں جن میں کسٹمر سروس کے نمائندوں(CSRs)، سپروائزرز، ٹریپل پلے انسٹالرز(TIPs) ، ٹیکنشینز، کسٹمرزپریمسز ایکوئپمنٹ انسٹالرز (CPEIs) ، لائن مین، رابطہ سینٹر کے نمائندے بھی شامل ہیں۔ پی ٹی سی ایل کے ہیو من ریسورس آفیسر ، سیّد مظہر حسین نے پروگرام کے بارے میں اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے کہا:’’ آج کے معاشرے میں کسی بھی ادارے کا بنیادی کردار اس میں کام کرنے والے لوگوں کی صلاحیتوں کو بہتر بناناہے تا کہ وہ اپنے کام میں مزید بہتری لا سکیں۔ مجھے یقین ہے کے مخلص کاوشوں اور مثبت رویے سے ہم پی ٹی سی ایل کو سروس انڈسٹری کا لیڈر بنا سکتے ہیں ۔ ہمارا فرنٹ لائن اسٹاف ’بلڈنگ کلچرآف سروس ایکسیلنس‘ کو لاگو کرنے کے سلسلے میںکلیدی حیثیت رکھتا ہے -" انھوں نے مزید کہا -’’ آج کا کارپوریٹ کلچر اپنے ملازمین سے کسٹمر کو فوقیت دینے کے لیے اعلیٰ ترین معیار کا تقاضہ کرتا ہے ۔ صارف سے اعتماد کا رشتہ قائم کرنا اب صوابدید نہیں رہا۔ یہ دوسروں پر مسابقتی فائدہ حاصل کرنے کا واحد راستہ ہے۔‘‘پی ٹی سی ایل (PTCL T&D) ڈیپارٹمنٹ کسٹمر سروسز کو اپ گریڈ کرنے پر توجہ مرکوز کر نے سمیت پاکستان بھر میں اس طرح کے تربیتی کورسز کے لئے گنجا ن آباد شہروں سے لے کر دُورافتادہ چھوٹے قصبوں تک مسلسل کوششیں جاری رکھے ہوئے ہیں۔ یہ تربیت اپنی نوعیت کی واحد تربیت ہے جو کے فرنٹ لائن عملے کو مثالی کسٹمر سروسز فراہم کرنے کے قابل بنائے گی جو کے ادارے کے تمام لوگوں کے سوچنے کے انداز میں تبدیلی کی عکاسی کرے گی ۔مزید تجارتی خبریں
-
پاکستان سٹاک ایکسچینج میں تیزی،71 ہزار751پوائنٹ کی نفسیاتی حد عبور کرگیا
-
برائلر گوشت کی قیمت میں36روپے کلو کمی
-
سکریپ کے گودام میں آگ لگنے سے لاکھوں کا سامان جل گیا
-
کراچی گولڈ بلین ایکس چینج کا سونے کے نرخ جاری کرنے کا اعلان
-
پیاز کی قیمتوں کمی جبکہ چینی قیمتوں اضافہ شروع ہوگیا پیاز کی قیمت 280سے کم ہوکر 140روپے فی کلو ہوگئی
-
لاہور: برائلر گوشت کی قیمت میں کمی
-
پاکستان سٹاک ایکسچینج میں تیزی ،100 انڈیکس نئی بلند ترین سطح پر پہنچ گیا
-
اوپن مارکیٹ میں چینی کی قیمتیں بڑھنا شروع ہوگئیں
-
برائلر گوشت کی قیمت میں 12روپے کلو کمی
-
فیصل آباد میں مرغی کے گوشت کو پرلگ گئے مرغی کے گوشت کی قیمتیں آسمان کوجا پہنچیں
-
چینی کی قیمت اضافے سے 150روپے فی کلو تک پہنچ گئی
-
ایک ہفتے کے دوران انٹر بینک میں روپے کے مقابلے ڈالر مہنگا ہو گیا تاہم اوپن مارکیٹ میں ڈالر سستا ہو گیا
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.