وزیر اعلیٰ کی زیر صدارت صوبائی کابینہ کا آخری اجلاس ،
خیبر پختونخوا لیبر پالیسی 2018 کی منظوری صوبے کو درپیش مسائل کے حل کیلئے عملی اقدامات اٹھائے جن کے ثمرات سامنے آرہے ہیں ، ہمارا ایجنڈا عوام کی خدمت کرنا تھا ہم اسی ایجنڈے کے تحت آگے بڑھتے رہے ہیں ،یہی وجہ ہے کہ صوبے کے عوام موجودہ صوبائی حکومت سے مطمئن ہیں، ہم نے پولیس، تعلیم، صحت سمیت تمام شعبوں کی اصلاح اور ترقی کیلئے انقلابی اقدامات اٹھائے ہیں، پرویز خٹک کا کابینہ اجلاس سے خطاب موجودہ حکومت نے تمام سرکاری معاملات میں کسی قسم کے سیاسی دباو یا مداخلت سے کام نہیں لیا اور سرکاری محکموں کو میرٹ پر فیصلے کرنے کی مکمل آزادی دی، چیف سیکرٹری
جمعرات 24 مئی 2018 22:09
(جاری ہے)
انھوں نے کہا کہ ہم نے صوبے میں جو اصلاحات متعارف کرائی ہیں ان پر عمل درآمد کا تسلسل کے ساتھ جاری رہنا صوبے کے مفاد میں ہے ۔
وزیر اعلیٰ نے بہترین کارکردگی پرتمام انتظامی سیکرٹریز اور سرکاری افسران کا شکریہ ادا کیا۔اس موقع پر چیف سیکرٹری خیبر پختونخواہ اعظم خان نے تمام سرکاری محکموں کی جانب سے وزیر اعلی کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ وہ دعوے سے کہتے ہیںکہ موجودہ حکومت نے تمام سرکاری معاملات میں کسی قسم کے سیاسی دباو یا مداخلت سے کام نہیں لیا اور سرکاری محکموں کو میرٹ پر فیصلے کرنے کی مکمل آزادی دی۔صوبائی کابینہ کے اجلاس میں خیبر پختونخواہ لیبر پالیسی 2018 کی منظوری دی گئی۔اجلاس کو بتایا گیا کہ یہ پالیسی بین الااقوامی لیبر پالیسی کے معیار سے ہم آہنگ ہے اور اس پالیسی کے ذریعے نہ صرف صوبے میں مزدوروں اور محنت کش طبقے کے بنیادی حقوق کا تحفظ ممکن ہو سکے گا بلکہ صوبے کے مزدوروں کی صحت اور سلامتی کے معیار میں بھی خاطرخواہ بہتری آئی گی ۔صوبائی کابینہ نے خیبر پختونخواہ چائلڈ لیبر پالیسی کی بھی منظوری دی۔ اس پالیسی کا مقصد صوبے بھر سے چائلڈ لیبر کا خاتمہ اور بچوں کو تعلیم کی فراہمی یقینی بنانا ہے۔پالیسی کے تحت صوبے میں چائلڈ لیبر کی نشاندہی اور اس کے خاتمے کے لیے اقدامات وضع کیے گئے ہیں۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
نادرا سے ڈیٹا چوری سکینڈل،8 افسران معطل ، درجن سے زائد کیخلاف کارروائی کا آغاز
-
تعلیمی اداروں میں موسم بہار کی تعطیلات کا اعلان
-
’چیف جسٹس آف پاکستان نے سخت موقف نہیں اپنایا، تو عدلیہ کی آزادی ایک خواب بن جائے گی‘
-
وفاقی حکومت نے نگران حکومت کی معاشی شرح نمو پر نظرثانی رپورٹ جاری کردی
-
آئی ایم ایف نے بجلی کی قیمت میں 32 روپے کمی کیلئے حکومت کو فارمولہ تجویز کر دیا
-
وفاقی حکومت کا بجلی چوری اور سہولت کاری میں ملوث افسران کیخلاف کاروائی کا فیصلہ
-
وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی کی وزیر اعلیٰ ہاؤس پشاور آمد
-
صدرمملکت آصف علی زرداری سے برطانوی ہائی کمشنر جین میریٹ کی ملاقات
-
ٹوبہ ٹیک سنگھ میں بھائی کے ہاتھوں بہن کے قتل کے حوالے سے ہولناک انکشافات
-
وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کی زیر صدارت اجلاس ،کسانوں کیلئے انقلابی و تاریخی اقدامات کا فیصلہ
-
وزیراعلیٰ پنجاب مریم نوازکا لاہوررنگ روڈ سدرن لوپ تھری پراجیکٹ کا دورہ ، منصوبہ جلد مکمل کرنے کا حکم
-
سائنسی بنیاد پر رمضان کا چاند 29 کا ہونے کا امکان
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.