Live Updates

کے پی کے نے منفی 6میگاواٹ بجلی پید اکی ہے، ہم نے بجلی کے منصوبوں پر 150-160ارب روپے کی بچت کی ہے، دریائوں میں پانی کی کمی کی وجہ سے پن بجلی کی پیداوار متاثرہو رہی ہے،

سندھ حکومت نے 15-20میگاواٹ بجلی پیدا کی ہے، نیب اور عدالت عظمیٰ ان تمام ورکرز اور انجینئر کو شاباش دے گی وزیر اعلیٰ پنجاب شہباز شریف کی میڈیا سے گفتگو

جمعرات 24 مئی 2018 22:06

کے پی کے نے منفی 6میگاواٹ بجلی پید اکی ہے، ہم نے بجلی کے منصوبوں پر 150-160ارب ..
جھنگ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 24 مئی2018ء) مسلم لیگ (ن) کے صدر اوروزیر اعلیٰ پنجاب شہباز شریف نے کہا ہے کہ کے پی کے نے منفی 6میگاواٹ بجلی پید اکی ہے، ہم نے بجلی کے منصوبوں پر 150-160ارب روپے کی بچت کی ہے، دریائوں میں پانی کی کمی کی وجہ سے پن بجلی کی پیداوار متاثرہو رہی ہے، سندھ حکومت نے 15-20میگاواٹ بجلی پیدا کی ہے، نیب اور عدالت عظمیٰ ان تمام ورکرز اور انجینئر کو شاباش دے گی۔

جمعرات کو میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے شہباز شریف نے کہا کہ حویلی بہادر شاہ میں 1260میگاواٹ تاریخ کا تیز ترین منصوبہ ہے، پنجاب میں گیس سے 3600میگاواٹ بجلی پید کی جارہی ہے، حویلی بہادر شاہ کا منصوبہ چین کے تعاون سے لگایا گیا، بھکی میں لگنی والا منصوبہ 1150میگاواٹ کا ہے، حویلی بہادر شاہ گیس سے بجلی پیدا کرنے والا سب سے بڑا منصوبہ ہے، گدو منصوبہ 5برس میں لگا، نواز شریف کے دور حکومت میں 2منصوبے وفاقی اور 2منصوبے پنجاب حکومت نے لگائے، حویلی بہادر شاہ منصوبہ کا معاہد گزشتہ ستمبر میں چین کی کمپنی سے ہوا تھا، نیب کو ان 4منصوبوں کو سرٹیفیکیٹ دینا چاہیے، پن بجلی 1500میگاواٹ کم پیدا ہورہی ہے، نیب اور عدالت عظمیٰ ان تمام ورکرز اور انجینئر کو شاباش دے گی، ہم نے ان منصوبوں پر 150-160ارب روپے کی بچت کی ہے، دریائوں میں پانی کی کمی کی وجہ سے پن بجلی متاثرہو رہی ہے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ سندھ حکومت نے 15-20میگاواٹ بجلی پیدا کی ہے، کے پی کے نے منفی 6میگاواٹ بجلی پید اکی ہے۔
Live وزیراعظم شہباز شریف سے متعلق تازہ ترین معلومات