Live Updates

قومی اسمبلی میں عمران خان کی تقریر کے دوران دانیال عزیز نے خوب دل کی بھڑاس نکالی

صفائیاں مت دیں نیازی سروسز کا بتائیں اور قوم سے معافی مانگیں، وزیر نجکار ی کے عمران خان پر آوازے تازہ تھپڑ کھایا ہوا ہے چپ کرو،جمشیددستی،پی ٹی آئی ارکان کے منی لانڈرر اور مشرف کے لوٹے کے نعرے

جمعرات 24 مئی 2018 22:02

قومی اسمبلی میں عمران خان کی تقریر کے دوران دانیال عزیز نے خوب دل کی ..
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 24 مئی2018ء) قومی اسمبلی میں اجلاس عمران خان کی تقریر کے دوران وفاقی وزیر نجکاری دانیال عزیز نے ان پر خوب دل کی بھڑاس نکالی ،دانیال عزیز نے عمران خان پر آوازیں لگائیں کہ صفائیاں مت دیں نیازی سروسز کا بتائیں اور قوم سے معافی مانگیں، جمشید دستی نے آواز لگائی کہ تازہ تھپڑ کھایا ہوا ہے چپ کرو، اس دوران پی ٹی آئی والے بھی پیچھے نہ رہے اور منی لانڈرر اور مشرف کے لوٹے کے نعرے لگاتے رہے ۔

(جاری ہے)

جمعرات کو قومی اسمبلی میں عمران خان کی تقریر کے دوران وفاقی وزیر نجکاری دانیال عزیز نے ان پر خوب دل کی بھڑاس نکالی ،دانیال عزیز نے عمران خان پر آوازیں لگائیں کہ صفائیاں مت دیں نیازی سروسز کا بتائیں اور قوم سے معافی مانگیں ۔ا س دوران حکومتی بنچز سے امپائر امپائز کی بھی آوازیں لگائی گئیں جبکہ جمشید دستی نے آواز لگائی کہ تازہ تھپڑ کھایا ہوا ہے چپ کرو، اس دوران پی ٹی آئی والے بھی پیچھے نہ رہے اور منی لانڈرر اور مشرف کے لوٹے کے نعرے لگاتے رہے ۔
Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات