Live Updates

عمران خان کا 100دن کا ایجنڈا شیخ چلی کا خواب ہے،عمران خان پاکستان کا وزیر اعظم بننے کے خواب دیکھ رہے ہیں لیکن ان کو سیاست کی اے بی سی بھی نہیں آتی،عمران خان5سال قومی اسمبلی میں آئے ہی نہیں تو اپوزیشن کا کردار کیا ادا کرتے،پیپلز پارٹی پاکستان کی واحد سیاسی جماعت ہے جس نے جمہوریت کو اپنے خون سے سینچا ہے

پیپلز پارٹی کی رکن قومی اسمبلی نفیسہ شاہ کی پارلیمنٹ ہائوس کے باہر میڈیا سے گفتگو

جمعرات 24 مئی 2018 21:55

عمران خان کا 100دن کا ایجنڈا شیخ چلی کا خواب ہے،عمران خان پاکستان کا ..
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 24 مئی2018ء) پیپلز پارٹی کی رکن قومی اسمبلی نفیسہ شاہ نے کہا ہے کہ عمران خان کا 100دن کا ایجنڈا شیخ چلی کا خواب ہے،عمران خان پاکستان کا وزیر اعظم بننے کے خواب دیکھ رہے ہیں لیکن ان کو سیاست کی اے بی سی بھی نہیں آتی،عمران خان5سال قومی اسمبلی میں آئے ہی نہیں تو اپوزیشن کا کردار کیا ادا کرتے،پیپلز پارٹی پاکستان کی واحد سیاسی جماعت ہے جس نے جمہوریت کو اپنے خون سے سینچا ہے۔

وہ جمعرات کو پارلیمنٹ ہائوس کے باہر میڈیا سے گفتگو کر رہے تھے۔ انہوں نے کہا کہ عمران خان کا 100دن کا ایجنڈا شیخ چلی کا خواب ہیں۔عمران خان کہتے ہیں کہ پیپلز پارٹی نے 5سال فرینڈلی اپوزیشن کی، تو عمران خان نی5سال میں کون سا تیر مار دیا ہے۔

(جاری ہے)

عمران خان تو قومی اسمبلی میں آئے ہی نہیں تو اپوزیشن کا کردار کیا ادا کرتے۔ آج بھی عمران خان اس لیے قومی اسمبلی میں آئے ہیں کیونکہ ان کو غلط فہمی ہوئی ہے کہ لوٹے اور ڈرم اکٹھے کر کے ان کو ایوان میں اکثریت مل گئی ہوگی۔

عمران خان سیاست کی اقدار سے بلکل ہی نا بلد ہیں ۔ وہ ملک کا وزیر اعظم بننے کے خواب دیکھ رہے ہیں لیکن ان کو سیاست کو اے بی سی بھی نہیں آتی۔ پیپلز پارٹی پاکستان کی واحد سیاسی جماعت ہے جس نے جمہوریت کو اپنی خون سے سینچا ہے۔
Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات