Live Updates

آج پاکستان کی بہت بڑی جیت کا دن ہے ، عمران خان

وقت ثابت کرے گا آج پارلیمنٹ نے ایک فیصلہ کیا جو آزادی کے بعد سے جاری اناملی توڑ دے گا ، اگر یہ فیصلہ ہم نے کرتے تو جو خلاء پیدا ہو چکا تھا خدشہ یہ تھا کہ باہر سے پھر سے لوگ خدشات پھیلا سکتے تھے، چیئرمین تحریک انصاف وار آف ٹیرر سے متاثر علاقوں کے حقوق کی جنگ تھی جو آج پارلیمنٹ نے سرکرلی ہے، یہ بل ایک بہت بڑا قدم ہے، جو احساس محرومی تھی وہ ختم ہو گئی،دھاندلی کیخلاف دھرنادینا پڑا، ہم ایمپائر صرف اللہ کو مانتے ہیں،،میرا ضمیر صاف ہے کہ ہم نے لوگوں کی بات کی ہے، قومی اسمبلی میں فاٹا کیلئے آئینی ترمیم کی منظوری کے بعد اظہار خیال

جمعرات 24 مئی 2018 21:45

آج پاکستان کی بہت بڑی جیت کا دن ہے ، عمران خان
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 24 مئی2018ء) قومی اسمبلی میں عمران خان نے کہا کہ آج پاکستان کی بہت بڑی جیت ہے، وقت ثابت کرے گا کہ آج پارلیمنٹ نے ایک فیصلہ کیا جو آزادی کے بعد سے جاری اناملی توڑ دے گا، آج اگر یہ فیصلہ ہم نے کرتے تو جو خلاء پیدا ہو چکا تھا خدشہ یہ تھا کہ باہر سے پھر سے لوگ خدشات پھیلا سکتے تھے، وار آف ٹیرر سے متاثر علاقوں کے حقوق کی جنگ تھی جو آج پارلیمنٹ نے سرکرلی ہے، یہ بل ایک بہت بڑا قدم ہے، جو احساس محرومی تھی وہ ختم ہو گئی،دھاندلی کیخلاف دھرنادینا پڑا، ہم ایمپائر صرف اللہ کو مانتے ہیں،،میرا ضمیر صاف ہے کہ ہم نے لوگوں کی بات کی ہے۔

انہوں نے قومی اسمبلی میں فاٹا کیلئے آئینی ترمیم کی منظوری کے بعد اظہار خیال کرتے ہوئے کہاکہ فاٹا کیلئے بل پاس کرنا بہت بڑا قدم ہے۔

(جاری ہے)

مبارکباد پیش کرتا ہوں۔قبائلی علاقوں کے نقصانات کا ازالہ بھی ہوسکتا ہے۔ اب یہ پاکستان کا حصہ بھی بن جائیں گے اور آہستہ آہستہ ان پربھی قانون کا نفاذ ہوگا۔انہوں نے کہاکہ جب دیر اور سوات پاکستان کا حصہ بنے تھے اور وہاں کیلئے قوانین بناکرجلدی نافذ کردیے تھے۔

تووہاں پرقتل وغارت گری کم ہوگیا۔، یہ علاقے جہاں اس سے قبل صرف 40قانون لاگو ہوتے تھے، اب تمام قوائین لاگو ہو جائیں گے، جب دیر سوات پاکستان کا حصہ بنے تھے تو جلدی کے عمل درآمد کے عمل سے انفراسٹرکچر کے نہ ہونے کے سبب جہاں سال میں10 قتل ہوتے تھے ابتدائی 3سالوں میں700قتل ہوئے، ہم نے پختونخواہ میں مصالحتی کمیٹیزبنائی ہیں، قبائلی علاقوں کے لوگ بھی اس انصاف کے متقاضی ہیں جہاں فوری انصاف اور بغیر پیسے کے ملے، بہترین سسٹم یہ ہوتا کہ جتنا جلدی ہو سکے وہاں لوکل گورنمنٹ قیام کیلئے انتخابات کرائے جائیں، قبائلی علاقے میں مہنگائیعروج پر تھی، سمگلنگ کے ذریعے پیسے بنائے جاتے تھے وہاں قبائلی علاقے کو صوبہ بنانے کی ڈیمانڈ ناقابل قبول ہے، میں اس موقع پر برملا کہنا چاہتا ہوں کہ گزشتہ دورانیہ میں جو بھی گرمی رہی اور حالات خراب ہوئے ہم اور ہماری جماعت جو بھی موقف اپنایا وہ اس مینڈیٹ کا حق تھا۔

قبائلی علاقوں میں جب قانون نافذ کرنا ہے توہمیں بڑا سوچ سمجھ کریہ سب کرنا ہے۔ کیونکہ ان کے پاس ابھی کوئی سسٹم نہیں ہے۔دوسرا فاٹا والوں کا پرانا بلدیاتی سسٹم ہے یعنی جرگہ ہے وہاں پرجو اپے فیصلے کرتا ہے۔ ہمیں ان کوبھی بااختیار بنانے کی ضرورت ہے تاکہ ان کا لوکل گورنمنٹ سسٹم فعال کیا اور الیکشن جلد کروائے جائیں۔انہوں نے کہاکہ انہوں نے کہا کہ فاٹا میں پرانا سسٹم نہیں چل رہا۔

پولیٹیکل سسٹم میں کرپشن کی انتہائ تھی۔ اسگلنگ تھی، کرپشن عام تھی۔ ہمیں شروع میں مشکلات پیش آئیں گی۔ کمیٹی بنائی جائے جوقوانین پرنظرثانی کرے۔انہوں نے کہاکہ صوبہ بنانے کا جو بھی آئیڈیا دے رہا اس کوسمجھنا چاہیے کہ یہ مطالبہ ٹھیک نہیں ہے۔۔عمران خان نے کہاکہ پارلیمنٹ میں کافی تلخی رہی ہے۔میں نے اور میری پارٹی نے جوبھی اسٹینڈ لیا ہمارا کام عوامی مفادات کا تحفظ تھا۔

پہلا الیکشن کے اوپر ہمارا مئوقف تھا۔ جب 22جماعتیں کہہ رہی تھیں کہ الیکشن میں دھاندلی ہوئی ہے۔ جب ہم صرف چار حلقے کھولنے کا مطالبہ کررہے تھے تو اس میں کونسی غلط بات کی تھی جب ہم سپریم کورٹ گئے، پارلیمنٹ میں گئے ، ایک سال تک جب ہمیں جواب نہیں ملاتوہم دھرنا دیا۔انہوں نے کہاکہ ہم ایمپائر صرف اللہ کو مانتے ہیں۔ انہوں نے کہاکہ منی لانڈرنگ کا کیس جب آیا توکیا ہمارا حق نہیں تھا کہ ہم پوچھتے کہ پیسا کہاں گیا میرا ضمیر صاف ہے کہ ہم نے لوگوں کی بات کی ہے۔

میں پوچھتا ہوں کہ جو لوگ منی لانڈرنگ کو دفاع کرتے تھے ان کا ضمیر ٹھیک تھا انہوں نے کہاکہ ایک ممبر نے مجھے یہاں کہا تھا کہ کوئی شرم ہوتی ہے کوئی حیا ہوتی ہے لیکن آج وہ ممبر یہاں موجود نہیں ہے۔ہمارا حق تھا کہ جب ہم سمجھے صاف شفاف الیکشن ہوں ، یا منی لانڈرنگ ہو تو اس کیخلاف ہم کھڑے ہوں۔ یہاں بیٹھے لوگوں کا کوئی فائدہ نہیں کہ یہ صرف کرپٹ لوگوں کا دفاع کریں۔واضح رہے قومی اسمبلی میں فاٹا کیلئے 31آئینی ترمیم کی منظوری دے گئی ہے۔ اسمبلی میں فاٹا کے حق میں 229ارکان نے ووٹ دیا۔
Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات