بھارتی خفیہ ایجنسی را بھی آئی ایس آئی کی صلاحیتوں کا اعتراف کرنے پر مجبور ہوگئی

حیران کن طور پر آئی ایس آئی کے کسی بھی افسر یا جاسوس نے نہ کبھی بغاوت کی نہ ہی کبھی پکڑا گیا: بھارتی خفیہ ایجنسی را کے سابق سربراہ کا اعتراف

muhammad ali محمد علی جمعرات 24 مئی 2018 19:55

بھارتی خفیہ ایجنسی را بھی آئی ایس آئی کی صلاحیتوں کا اعتراف کرنے پر ..
لاہور (اُردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین۔24 مئی 2018ء) بھارتی خفیہ ایجنسی را بھی آئی ایس آئی کی صلاحیتوں کا اعتراف کرنے پر مجبور ہوگئی ہے۔ تفصیلات کے مطابق پاکستان کے دفاع کا ذمہ دار حساس ادارہ آئی ایس آئی ہمیشہ سے دنیا کے بہترین خفیہ اداروں میں سے ایک تصور کیا جاتا ہے۔ خاص کر بھارت کے اعصاب پر یہ ادارہ ہمیشہ سے سوار رہا ہے۔ آئی ایس آئی نے ہمیشہ بھارت کی پاکستان کو نقصان پہنچانے کی سازشوں کو ناکام بنایا ہے۔

یہی وجہ ہے کہ بھارت ہمیشہ سے پاکستان کو کمزور کرنے کیلئے آئی ایس آئی کو بدنام کرنے کی کوششیں کرتا رہا ہے۔ تاہم بھارت کی تمام تر سازشوں اور پراپیگنڈا کے باوجود آئی ایس آئی ہمیشہ سے بھرپور اور کامیاب طریقے سے پاکستان کا دفاع کرتی آئی ہے۔ تاہم دہائیوں کی سرد جنگ کے بعد اب بھارتی خفیہ ایجنسی را بھی آئی ایس آئی کی صلاحیتوں کا اعتراف کرنے پر مجبور ہوگئی ہے۔

(جاری ہے)

بھارتی خفیہ ایجنسی را کے سابق سربراہ بھی آئی ایس آئی کی بہترین تنظیمی صلاحیتوں کا اعتراف کیے بنا رہ نہ پائے۔ را کے سابق سربراہ امرجیت سنگھ دلت نے اپنی حالیہ کتاب میں لکھتے ہوئے کہا ہے کہ حیران کن طور پر آئی ایس آئی کے کسی بھی افسر یا جاسوس نے کبھی اپنے ادارے کیخلاف بغاوت نہیں کی۔ اور نہ ہی کوئی افسر یا جاسوس کبھی پکڑا گیا ہے۔ واضح رہے کہ بھارتی خفیہ ایجنسی را کے سابق سربراہ امر جیت سنگھ دلت نے آئی ایس آئی کے سابق سربراہ جنرل ریٹائرڈ درانی کے ساتھ مشترکہ طور پر ایک کتاب تحریر کی ہے۔

اسی کتاب میں بھارتی خفیہ ایجنسی را کے سابق سربراہ امر جیت سنگھ دلت نے آئی ایس آئی کی تعریف کی ہے۔ جبکہ اس کتاب میں دونوں ممالک کے حساس اداروں کے سربراہاں نے دونوں ممالک پر امن کے قیام کی کوششیں کرنے پر بھی زور دیا ہے۔