نیپراکافیول ایڈ جسٹمنٹ کی مد میں بجلی کی قیمتوں میں 62 پیسے فی یونٹ کمی کا اعلان

جمعرات 24 مئی 2018 19:20

نیپراکافیول ایڈ جسٹمنٹ کی مد میں بجلی کی قیمتوں میں 62 پیسے فی یونٹ کمی ..
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 24 مئی2018ء) نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی (نیپرا)نے بجلی کی قیمتوں میں ایک ماہ کیلئے 62 پیسے فی یونٹ کمی کا اعلان کیا ہے۔ترجمان کا کہنا ہے کہ بجلی کی قیمت میں کمی اپریل کی فیول ایڈجسٹمنٹ کی مد میں کی گئی ہے ۔

(جاری ہے)

اپریل میں بجلی کی پیداورای لاگت 6 روپے 10 پیسے فی یونٹ رہی جبکہ صارفین سے اپریل میں 6 روپے 72پیسے فی یونٹ وصول کئے گئے لہٰذابجلی ایک ماہ کے لئے 62 پیسے فی یونٹ سستی کی جارہی ہے۔قیمتوں میں کمی کا اطلاق کراچی میں کے الیکٹرک کے صارفین اور 300 یونٹ تک استعمال کرنے والوں پر نہیں ہوگا۔