فاٹا کا بل قومی اسمبلی سے پاس ہوگیا ہے ،ْ (آج) جمعہ کو سینٹ سے منظور ہو جانے کے بعد قانون کا حصہ بن جائے گا ،ْسرتاج عزیز
فاٹا کو آئندہ 10 سالوں میں ترقیاتی منصوبوں کیلئے 100 ارب روپے سالانہ بنیادوں پر دیئے جائیں گے ،ْ میڈیا سے گفتگو فاٹا اصلاحات کا قبائلی علاقہ جات کے تمام شعبہ ہائے زندگی کو فائدہ ہو گا ،ْوفاقی وزیر مشاہد اللہ خان کی پارلیمنٹ ہائوس کے باہر گفتگو
جمعرات 24 مئی 2018 19:20
(جاری ہے)
انہوں نے کہا کہ کمیٹی نے فاٹا کو 10 سالوں میں ترقیاتی منصوبوں کیلئے 100 ارب روپے سالانہ دینے کی تجویز دی تھی جو منظور کر لی گئی۔
انہوں نے کہا کہ فاٹا کو کے پی کے میں ضم کرنے کے بعد فاٹا کو صوبائی اسمبلی میں بھی نشستیں مل جائیں گی جبکہ فاٹا سے ایف سی آر کا خاتمہ فاٹا کے عوام کیلئے ایک نیک شگون ہے۔ سرتاج عزیز نے کہا کہ فاٹا کو صوبہ خیبرپختونخوا میں ڈیڑھ سال قبل ضم ہو جانا چاہئے تھا تاہم حکومتی اتحادی جماعتوں جمعیت علماء اسلام (ف) اور پشتونخوا ملی عوامی پارٹی نے مخالفت کی اور آج وہ اس مؤقف پر قائم رہے، آج ان کے ساتھ پاکستان تحریک انصاف کے ایک رکن قومی اسمبلی داوڑ کنڈی نے بھی ان کا ساتھ دیا ہے۔وفاقی وزیر موسمیاتی تبدیلی سینیٹر مشاہد الله خان نے کہا کہ فاٹا اصلاحات کا قبائلی علاقہ جات کے تمام شعبہ ہائے زندگی کو فائدہ ہو گا۔ انہوں نے کہا کہ قبائلی علاقوں کے اپنے محصولات ہوں گے، ترقیاتی بجٹ میں وفاق اور صوبے بھی حصہ دیں گے اور وہاں کے نمائندے اپنے علاقہ کیلئے قانون سازی کر سکیں گے۔ وفاقی وزیر نے کہا کہ یہ ایک تاریخی اقدام ہے اس تاریخی فیصلہ اور اصلاحات کیلئے بھی سابق وزیراعظم محمد نواز شریف نے اصلاحاتی کمیٹی بنائی جس میں تمام فریقین کو اعتماد میں لیا اور آج اس کے نتیجہ میں ایک تاریخی بل پاس ہوا ہے۔ ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ دہشت گردی کو کنٹرول کرنے کیلئے موجودہ حکومت نے آتے ہی سنجیدہ کوششوں کو آغاز کیا، پہلی مرتبہ سابق وزیراعظم محمد نواز شریف نے کراچی میں ایپکس کمیٹی کا اجلاس طلب کیا اور کراچی آپریشن کی منظوری دی اور آج کراچی میں امن ہے اور جو لوگ دن کی روشنی میں باہر نہیں نکلتے تھے آج وہ رات کی تاریکی میں بھی آزادانہ گھومتے پھرتے ہیں اور کراچی کی روشنیاں بحال ہو گئی ہیں۔مزید اہم خبریں
-
سپیکر قومی اسمبلی سے پرتگال کے سفیر کی ملاقات، دونوں ممالک کے تعلقات مزید مستحکم بنانے کے عزم کا اعادہ
-
موٹروے پر پولیس اہلکار کو ٹکر مار کر فرار ہونے والی خاتون گرفتار کر لی گئی
-
بلو رانی والے الفاظ ایف آئی آر میں کہاں ہیں؟
-
فرانس میں تیرہ سال سے کم عمر بچوں کے رات کےاوقات میں باہر نکلنے پر کرفیو عائد
-
عدت میں نکاح کیس، بانی پی ٹی آئی و بشریٰ بی بی کی اپیلوں پر سماعت 30 اپریل تک ملتوی
-
صدرمملکت آصف علی زرداری سے انٹرنیشنل اسلامی یونیورسٹی کے صدر ڈاکٹر هذال بن حمود العتيبي اور ریکٹر ڈاکٹر ثمینہ ملک کی ملاقات
-
ہم ایک ایسا معاشرہ بنائیں گے جس کا خواب قائد نے دیکھا تھا، وزیراعظم شہباز شریف
-
جو نام بانی پی ٹی آئی دیں گے وہی چیئرمین پی اے سی ہو گا، عمرایوب
-
پارٹی کے اندرونی معاملات پر پارٹی میں ہی بحث کرنی ہے، چیئرمین پی ٹی آئی کا شیرافضل مروت کو انتباہ
-
9 مئی کو پی ٹی آئی نے پرامن احتجاج کیا، پارٹی نے کسی کو پرتشدد ہونے کا نہیں کہا
-
یرغمال تفریح گاہیں
-
رشوت خوری کا الزام، روس کے نائب وزیر دفاع گرفتار
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.