سینیٹر خوش بخت شجاعت قائمہ کمیٹی پوسٹل سروسز بلامقابلہ متفقہ طور چیئرپرسن منتخب

ادارے کو درپیش مسائل کے حل کیلئے مل کر اقدامات اٹھائے جائیں گے ،ْ چیئر پرسن نے اراکین کا شکریہ ادا کیا

جمعرات 24 مئی 2018 19:20

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 24 مئی2018ء) سینٹ کی قائمہ کمیٹی برائے پوسٹل سروسز کا اجلاس چیئرمین کمیٹی کے انتخاب کے حوالہ سے پارلیمنٹ ہاؤس میں منعقد ہوا۔ سینیٹر خوش بخت شجاعت کو اراکین کمیٹی نے بلامقابلہ متفقہ طور چیئرپرسن کمیٹی منتخب کر لیا۔

(جاری ہے)

نومنتخب چیئرپرسن کمیٹی نے اراکین کمیٹی کا اعتما دکرنے پر شکریہ ادا کیا اور اراکین کمیٹی نے بھی بھرپور تعاون کی یقین دہانی کرائی اور فیصلہ کیا گیا کہ تمام اراکین کے ساتھ مل کرادارے کی کارکردگی کو مزید مؤثر بنایا جائے گا اور ادارے کو درپیش مسائل کے حل کیلئے مل کر اقدامات اٹھائے جائیں گے۔

متعلقہ عنوان :