پارٹی چھوڑنےوالوں میں ایک بھی اصولی شخص نہیں ،وزیراعظم
نوازشریف کےانٹرویو کوبنیاد بنا کرپارٹی چھوڑنےکا کوئی جوازنہیں،ماضی گواہ ہےکہ پارٹی چھوڑنےوالوں کوکبھی فائدہ نہیں ہوا،پارٹی چھوڑنےوالوں کو4 سالوں میں کچھ نہیں ہوا توآخری 15روز میں کیا مشکل پیش آئی؟ سچائی کیلئے ٹرتھ کمیشن بننا چاہیے۔وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کی پریس کانفرنس
ثنااللہ ناگرہ جمعرات 24 مئی 2018 19:13
(جاری ہے)
امید ہے کہ 4 روز میں خیبرپختونخواہ اسمبلی میں ایکٹ پاس کیا جائے گا۔
اسمبلیوں کے ایکٹ پاس کرنے سے فاٹا کا انضمام جلد ہوجائے گا۔انہوں نے کہاکہ فاٹا کے مکمل انضمام تک 10سالوں میں 101ارب خرچ ہوں گے۔انہوں نے کہا کہ فاٹا سے ایف سی آر کو ختم کردیں گے۔فاٹا کیلئے قومی اسمبلی 12نشستیں برقرار رکھی ہیں۔جبکہ مردم شماری کے مطابق فاٹا کی 6نشستیں بنتی ہیں۔فاٹا میں بلدیاتی انتخابات رواں سال ہوں گے۔انہو ں نے کہاکہ فاٹا میں فوج کو اتفاق رائے سے بھیجا گیا۔ فاٹا عوام نے دہشتگردی کیخلاف جنگ میں بہت قربانیاں دی ہیں۔ فاٹا کے عوام کو پاکستانیوں جیسی سہولتیں فراہم کریں گے۔وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے کہا کہ چند لوگ پارٹی چھوڑ کرگئے ان کے بارے رائے نہیں دینا چاہتا۔پارٹی چھوڑنے والوں میں ایک بھی اصولی شخص نہیں ہے۔پارٹی چھوڑنے والے ماضی دیکھ لیں ۔ماضی گواہ ہے کہ پارٹیاں چھوڑنے والوں کوکبھی فائدہ نہیں ہوا۔پارٹی چھوڑ کرجانے والوں کوبدقسمتی سے عزت کماتے نہیں دیکھا۔انہوں نے کہا کہ پارٹی چھوڑنے والوں کو4سالوں میں کوئی مسئلہ نہیں توآخری 15روز میں کیا مشکل پیش آئی؟ سچائی کیلئے ٹرتھ کمیشن بننا چاہیے۔انہوں نے کہا کہ نگران وزیراعظم کیلئے حکومت اور اپوزیشن نے 3،3نام دیے۔خورشید شاہ نے تین نام دیے جن پراتفاق رائے نہیں ہوسکا۔ اب پیر تک چوتھے نام پراتفاق رائے پیدا کرنے کی کوشش کریں گے۔انہوں نے کہاکہ عدم اتفاق کی صورت میں معاملہ پارلیمانی کمیٹی میں جائے گا۔کمیٹی کو دو،دو نام دونوں جانب سے دیے جائیں گے۔انہوں نے ایک سوال پرکہاکہ الیکشن کا بائیکاٹ کبھی نہیں کیا نہ ہی آئندہ کبھی بائیکاٹ کریں گے۔مزید اہم خبریں
-
اسپیکر قومی سردار ایاز صادق سے قازقستان کے سفیر یرژان کستافین کی ملاقات
-
وفاقی وزیر داخلہ سید محسن نقوی کی زیر صدارت نیکٹا ہیڈکوارٹر میں نیشنل ایکشن پلان عمل درآمد جائزہ کمیٹی کا اجلاس
-
اسلام آباد ہائیکورٹ کی پرویزالہٰی کی صحت سے متعلق میڈیکل رپورٹ اورپمزہسپتال انتظامیہ کو بھی اڈیالہ جیل کا دورہ کرکے رپورٹ پیرکو پیش کرنے کی ہدایت
-
8 فروری کے فراڈ الیکشن کی بینی فشری پیپلزپارٹی، ن لیگ اور ایم کیوایم ہیں
-
سولر پینلز کی قیمتوں میں مزید کمی
-
خواجہ سلمان رفیق کا پنجاب انسٹی ٹیوٹ آف کارڈیالوجی کا دورہ
-
وزیراعلیٰ پنجاب مریم نوا ز شریف کی جانب سے 100 گرام روٹی 16 روپے جبکہ 120 گرام نان 20 روپے مقرر
-
بڑے ریسٹورنٹس 50یا 100 روپے کی روٹی فروخت کر سکتے ہیں یہ ہماری ڈومین میں نہیں آتے
-
پیپلز پارٹی کاوفاقی کابینہ کا حصہ نہ بننے کافیصلہ حتمی ہے ،بلاول بھٹو زرداری
-
چیئرمین سینیٹ سید یوسف رضا گیلانی نے کراچی کے علاقے لانڈھی میں گاڑی پر ہونے والے خودکش دھماکے کی شدید الفاظ میں مذمت
-
افسوس! سعودی وزیرخارجہ پاکستان میں تھے کہ پی ٹی آئی رہنماء نے حکومت گرانے کا الزام لگا دیا
-
حکومت کا پٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں ڈی ریگولیٹ کرنے پر غور
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.