Live Updates

لاڑکانہ ،مختلف برادریوں کے سیکڑوں افراد کو پیپلزپارٹی چھوڑ کر تحریک انصاف میں شمولیت کا اعلان

جمعرات 24 مئی 2018 21:12

لاڑکانہ ،مختلف برادریوں کے سیکڑوں افراد کو پیپلزپارٹی چھوڑ کر تحریک ..
لاڑکانہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 24 مئی2018ء) پی ٹی آئی رہنما امیر بخش بھٹو سے گڑھی خدا بخش بھٹو کے بھٹوؤں اور باڈھ کی گوپانگ برادری کی ملاقاتیں، پی پی پی چھوڑ کر پی ٹی آئی میں شامل، مختلف مقامات پر تعزتیں۔ تفصیلات کے مطابق پاکستان تحریک انصاف کے مرکزی رہنما امیر بخش خان بھٹو سے ان کی رہائش گاہ میرپور بھٹو میں شہید ذوالفقار علی بھٹو کے قریبی رشتہ داروں مرحوم اوشاق علی خان بھٹو کے فرزند اسد اللہ خان بھٹو نے اپنے رشتہ داروں کے ہمراہ ملاقات کر کے برادری کے سینکڑوں افراد سمیت پیپلز پارٹی کو چھوڑ کر پاکستان تحریک انصاف میں شمولیت کا اعلان کیا اور وچن کیا کہ آنے والے عام انتخابات میں بالخصوص گڑھی خدا بخش بھٹو کی پولنگ اسٹیشن جیتنا پیپلوں کیلئے مشکل ثابت ہوگی اور اگر کسی نے دھاندلی کرنے کا سوچا تو اس کو سوچ سمجھ کر پولنگ پر آنا ہوگا۔

(جاری ہے)

دوسری جانب امیر بخش خان بھٹو نے تحصیل ڈوکری کے مختلف گاؤں میں جاکر پارٹی رہنماؤں علی نواز بھنڈ، پیر بخش منگریو اور محمد میرانی کی وفات پر ان کے ورثاء سے تعزتیں کیں۔ اس موقعے پر باڈھ شہر کے شیخ محلہ کے گوپانگ برادری کے وڈیرے حاکم علی خان گوپانگ نے اپنے رشتہ داروں میر مرتضیٰ گوپانگ، رستم علی گوپانگ، محمد قاسم گوپانگ اور مکھنو خان گوپانگ سمیت برادری کے سینکڑوں افراد کے ہمراہ پیپلز پارٹی چھوڑ کر پاکستان تحریک انصاف میں شمولیت کا اعلان کیا۔

امیر بخش خان بھٹو نے پی ٹی آئی میں شامل ہونے والے معززین کو خوش آمدید کہتے ہوئے کہا کہ 10 سال سندھ پر حکمرانی کرنے والے پیپلوں نے جو سندھ اور سندھی قوم کی تباہی و بربادی کی ہے اس کی مثال تاریخ میں نہیں ملتی۔ انہوں نے ترقیاتی کاموں کی مد میں قومی خزانے کی بیدردی سے لوٹ مار کر کے صرف اپنے پیٹ بھرے ہیں۔ پیپلوں نے سندھ کو بیوروکریسی کے رحم و کرم پر اس لئے چھوڑ دیا ہے کہ یہی افسر شاہی انہیں دھاندلی کر کے الیکشن جتواتے ہیںمگر اب سندھ کی عوام بیدار ہو چکی ہے اور ملک کے دیگر صوبوں کی طرح پی پی پی کا سندھ سے بھی صفایا ہو کر رہے گا جس کی مثال گڑھی خدا بخش بھٹو کے اصل ورثاء کا پی پی پی چھوڑ کر پاکستان تحریک انصاف میں شامل ہونا ہے۔

شہید ذوالفقار علی بھٹو کے قریبی رشتہ داروں کا پیپلز پارٹی کو چھوڑنا سندھ بھر کیلئے پیغام ہے کہ موجودہ پیپلز پارٹی اب بھٹوؤں کی نہیں بلکہ زرداری لیگ ہے۔ پیپلوں کو سندھ اور شہید الیکشن میں ہی یاد آتے ہیں مگر اب ان کا مکروہ چہرہ عوام نے دیکھ لیا ہے انہوں نے سندھ میں جو لوٹ مار کی ہے اس کی پائی پائی کا حساب لیا جائے گا، پیپلوں سے میدان میں پہلے بھی مقابلہ کیا ہے اور اب بھی ہم نے سندرے باندھ لیے ہیں، لہٰذا عوام کو چاہئے کہ آنے والی الیکشن میں چوروں اور لٹیروں سے ووٹ کے ذریعے جان چھڑا لیں۔

اس موقعے پر ڈاکٹر روشن علی پیچوہو، ارشاد خان جونیجو، سرائی محمد صالح لاکھو، سکندر علی کلہوڑو، نظیر احمد بھٹو، ڈاکٹر نور الدین بھٹو، محمد یعقوب ہلیو، ہوت خان میرالی، صدام حسین تنیو، مظفر سہتو، ارشاد جونیجو، محمد خان تھہیم، غلام سرور جونیجو، حزب اللہ جتوئی، سید نعیم شاہ و دیگر پارٹی رہنما اور کارکنان ان کے ہمراہ تھے۔
Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات