لیاقت بلوچ نے الیکشن کمیشن کو متحدہ مجلس عمل کے انتخابی نشان ’’ کتاب ‘‘ دینے کیلئے درخواست جمع کروادی
جمعرات 24 مئی 2018 21:02
(جاری ہے)
قومی ورکرز کنونشن اور مینار پاکستان کے فقید المثال جلسہ عام نے پورے ملک میں دینی ووٹرز کو عزم نو اور نیا ولولہ دے دیاہے ۔ 2018 ء کے الیکشن میں متحدہ مجلس عمل کا کلیدی کردار ہوگا۔
انہوںنے کہاکہ 4 جون کو متحدہ مجلس عمل کے صدر مولانا فضل الرحمن اسلامی عوامی منشور کا اعلان کریں گے ۔ متحدہ مجلس عمل کے مرکزی ، صوبائی پارلیمانی بورڈ قائم کر دیے گئے ہیں ۔ ضلعی تنظیمیں قومی و صوبائی اسمبلی کے امیدواران کے لیے سفارشات تیار کر رہی ہیں ۔ متحدہ مجلس عمل عید الفطر کے فوراً بعد 24 جون پشاور ، 29 جون ملتان ، یکم جولائی کراچی ، چار جولائی کوئٹہ ، 8 جولائی راولپنڈی 12 جولائی ایبٹ آباد اور انتخابی مہم کا آخری جلسہ کراچی میں ہوگا ۔ انہوں نے کہاکہ متحدہ مجلس عمل کے قیام سے سیکولر سیاست کے ایوانوں میں بھونچال آگیاہے ۔ محب وطن ووٹوں کو تقسیم نہیں ہونے دیںگے اور تمام دینی جماعتوں کو ساتھ لے کر چلیں گے ۔ دینی قوتوں کی تقسیم سے پاکستان کے اسلامی نظریاتی کردار کو ناقابل تلافی نقصان پہنچاہے ۔ انہوںنے کہاکہ نئی نسل علماء ، مشائخ اور دینی جماعتوں سے بڑی توقعات رکھتی ہے۔ متحدہ مجلس عمل کے مقاصد نظام مصطفیؐ کا قیام ، اسلام کا نظام عد ل ، معاشی خوشحالی ، کرپشن کا خاتمہ ، تعلیم ، صحت اور روزگار سب کے لیے ، سب کا بلاامتیاز احتساب ، وسائل کی منصفانہ تقسیم ، خواتین ، کسانوں، مزدوروں، اقلیتوں اور نوجوانوں کے حقوق کی حفاظت کرنا ہے ۔ لیاقت بلوچ نے کہا کہ وزیراعظم اور اپوزیشن لیڈر نگران سیٹ اپ بنانے میں تاخیر کا شکار ہوئے ہیں ۔ یہ آئینی جمہوری فیصلہ بر وقت کیا جائے ۔ الیکشن کمیشن اور اعلیٰ عدلیہ شفاف اور غیر جانبدارانہ انتخابات یقینی بنائیں ۔ انہوں نے کہاکہ امریکہ میں پاکستانی طالبہ کی ٹارگٹ کلنگ دہشتگردی ہے ۔ ٹرمپ کی انتہا پسندی اس کی ذمہ دار ہے ۔ہم کشمیریوںاور فلسطینیوں سے یکجہتی کا اظہا ر کرتے ہیں ۔انہوںنے کہاکہ ماہ رمضان المبارک میں عوامی افطار ، خطابات جمعہ ، قرآن کانفرنسیں منعقد کی جارہی ہیں ۔ مرکزی اور صوبائی قائدین کراچی ، لاہور ، اسلام آباد ، کوئٹہ ، پشاور ، ملتان ، حیدر آباد میں صحافیوں کے اعزاز میں افطار ڈنر کے اہتمام کر رہے ہیں ۔مزید قومی خبریں
-
لاہور ہائیکورٹ نے حماد اظہر کی مقدمات کی تفصیلات فراہمی کی درخواست نمٹا دی
-
جوڈیشل کمپلیکس توڑ پھوڑ کیس میں بانی پی ٹی آئی، پرویز الہی سمیت 172 افراد کے موبائل سے متعلق رپورٹ طلب
-
موسم بہار کی شجر کاری مہم ،سپیکر قومی اسمبلی نے پارلیمنٹ ہاؤس کے سبزہ زار میں میگنولیا گرینڈی فلورا کا پودا لگایا
-
سپیکر قومی اسمبلی سے اراکین کی ملاقات،قائمہ کمیٹیوں کی تشکیل پر تبادلہ خیال
-
وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں نان روٹی کی قیمتوں میں کمی کا نوٹیفکیشن عدالت نے 6 مئی تک معطل کردیا
-
ملیریا پرقابو پانے کےلئے مشترکہ کوششوں کی ضرورت ہے،چیئرمین سینیٹ کا ملیریا کے عالمی دن کے موقع پر پیغام
-
صدرمملکت کے خطاب پر بحث کے حوالے سے ایوان کے اتفاق رائے سے امور طے کیے جائیں گے، سپیکرقومی اسمبلی
-
گرل فرینڈ کا برگر کھانے پر ایس ایس پی کے بیٹے نے جج کے بیٹے کو قتل کر دیا
-
پنجاب پولیس کو 1ارب 20کروڑ روپے کے فنڈز جاری
-
9 مئی: ڈاکٹر یاسمین راشد کی درخواست ضمانت پر سماعت 27 اپریل تک ملتوی
-
موسمیاتی تبدیلی کرہ ارض کا درپیش عظیم چیلنج ہے، صورتحال کی سنگینی کو سمجھنا ہوگا: بلیغ الرحمان
-
گرفتاری کاڈر:شیر افضل مروت نے اسلام آباد ہائی کورٹ سے حفاظتی ضمانت کیلئے رجوع کرلیا
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.