فاٹاانضمام پاکستان کی تاریخ میں سنہری حروف سے لکھاجائیگا،انجینئرامیرمقام

فاٹاکے عوام کوحقیقی معنوں میں حقوق مل گئے ہیں جومسلم لیگ(ن)اورقائدمحمدنوازشریف کی مرہون منت ہے ، مشیر وزیراعظم

جمعرات 24 مئی 2018 21:02

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 24 مئی2018ء) وزیراعظم کے مشیر انجینئرامیرمقام نے فاٹا کے عوام کوانکے امنگوں کے مطابق فاٹاانضمام پرمبارکبادپیش کرتے ہوئے کہاہے کہ آج قبائلی عوام کاوہ تاریخی دن ہے جس پرتاریکیوں کاخاتمہ کیاگیا۔اپنے ایک بیان میں انہوں نے کہاکہ فاٹاکے عوام کوحقیقی معنوں میں حقوق مل گئے ہیں جوپاکستان مسلم لیگ(ن)اورقائدمحمدنوازشریف کی مرہون منت ہے پاکستان مسلم لیگ (ن) اورمحمدنوازشریف کایہ فقیدالمثال کارنامہ بھی پاکستان کی تاریخ میںسنہری حروف سے لکھاجائیگا۔

انہوں نے کہاکہ اپوزیشن کے جن ارکان نے فاٹااصلاحات کے حوالے سی31ویں آئینی ترمیم میں پاکستان مسلم لیگ(ن)کاساتھ دیاان کابھی شکریہ اداکرتے ہیںاب پاکستان کے تمام قوانین فاٹاپرلاگو ہوں گے اورقبائلی علاقوں میں ایف سی آر جیسے کالے قانون کامکمل صفایاکردیاگیاہے انہوں نے کہاکہ فاٹاکواب صوبائی اسمبلی میں بھی بھرپورنمائندگی حاصل ہوگی جسکاسہرا پاکستان مسلم لیگ(ن)اور قائدمحمدنواز شریف کے سرہے،قبائلی عوام اورانکے آبائو اجدادنے جس جدوجہدکیلئے توانائیاں صرف کیں ان کادیرینہ مطالبہ صرف پاکستان مسلم لیگ(ن)نے پائیہ تکمیل تک پہنچادیا۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہاکہ فاٹاکے عوام کواب وہ تمام حقوق میسرہوں گے جوپشاور،لاہوراورکراچی کے شہریوں کو میسرہے فاٹامیں اب ترقی کی کرنیں روشن ہوں گی ،فاٹاکے عوام نے امن کے قیام کی خاطرجوقربانیاں دی ہیں قوم انکوقدرکی نگاہ سے دیکھتی ہے۔