پاکستان انگلینڈ ٹیسٹ میچز ، دونوں ٹیموں کوسیریز میں کلین سویپ کرنے پر ترقی کرنے کاموقع میسر ہے

جمعرات 24 مئی 2018 21:00

پاکستان انگلینڈ ٹیسٹ میچز ، دونوں ٹیموں کوسیریز میں کلین سویپ کرنے ..
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 24 مئی2018ء) ٹیسٹ رینکنگ میں پانچویں پوزیشن حاصل کر نے کیلئے سرفرازالیون کوانگلینڈ کے خلاف دوصفر کی فتح درکار ہے جبکہ دوسری طرف میزبان ٹیم کلین سویپ کرکے چوتھی پوزیشن حاصل کرسکتی ہے ۔لارڈز کرکٹ گرائونڈ میں پاکستان اورانگلینڈ کے درمیان دوٹیسٹ کی سیریز کا آغاز ہو گیا ہے ۔ دونوں ٹیموں کوسیریز میں کلین سویپ کرنے پر ترقی کرنے کاموقع میسر ہے۔

آئی سی سی ٹیسٹ رینکنگ میں سیریز سے قبل انگلینڈ 98 پوائنٹس کے ساتھ پانچویں اورپاکستان 87پوائنٹس ساتویں پوزیشن پرموجود ہیں۔پاکستان کے دوصفرسے کلین سویپ کرنے پرپاکستان کے پوائنٹ 95 اورانگلینڈ کے 93 ہوجائیں گے۔سرفرازالیون انگلینڈ اورسری لنکاکوپیچھے چھوڑ کرپانچویں پوزیشن پرترقی کرلے گا۔

(جاری ہے)

انگلینڈ کی نمبر7 پرتنزلی ہوجائے گی۔ایک صفر سے جیت گرین کیپس کے پوائنٹس93 اورانگلینڈ کے 94 کرے گی اوردونوں ٹیموں کی موجودہ پوزیشن برقرار رہیں گی۔

انگلینڈ کوکلین سویپ فتح 101 پوائنٹس کے ساتھ نیوزی لینڈ سے اوپر چوتھی پوزیشن پرترقی دلائے گی جبکہ پاکستان کے پوائنٹس 81 ہوجائیں گے۔ایک صفر کی کامیابی سے انگلینڈ کے پوائنٹ99 اورپاکستان کے 83ہوں گے۔جبکہ سیریز ایک ایک سے برابرہونے پرانگلینڈ کے پوائنٹس97 اورپاکستان کی88 ہوں گے۔ٹیموں کی درجہ بندی میں کوئی فرق نہیں آئے گا۔

متعلقہ عنوان :