سینیٹ اجلاس ،ْ کشمیر ،ْ فلسطین کے شہداء ،ْ شہید کرنل سہیل عابد کے ایصال ثواب کیلئے فاتحہ خوانی

جمعرات 24 مئی 2018 20:57

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 24 مئی2018ء) سینیٹ میں مقبوضہ کشمیر ،ْ فلسطین کے شہدا اورکوئٹہ میں دہشتگردوں کیخلاف آپریشن میں شہید ہونے والے کرنل سہیل عابد اور دو پولیس اہلکاروں، وفاقی وزیر انسداد منشیات صلاح الدین ترمذی کی اہلیہ، ٹیکساس، امریکہ کے سکول میں فائرنگ سے جاں بحق ہونے والی سبیکا شیخ اور کنٹرول لائن اور ورکنگ بائونڈری کے ساتھ بھارتی فائرنگ سے جاں بحق ہونے والوں کے ایصال ثواب کے لئے فاتحہ خوانی کی گئی۔

(جاری ہے)

جمعرات کو سینیٹ میں قائد ایوان راجہ ظفر الحق نے فاتحہ خوانی کروائی۔اجلاس کے دور ان سینیٹ میں مقبوضہ کشمیر اور فلسطین کے شہداء کے ایصال ثواب کے لئے فاتحہ خوانی کی گئی۔ یہ قائد ایوان راجہ ظفر الحق نے فاتحہ خوانی کروائی۔