Live Updates

سیاست سے بیک ڈور نکالنے کا طریقہ ٹھیک نہیں، باریاں سب نے دینی ہیں، خواجہ سعد رفیق

عدالت کے حکم پر مشرف کا نام ای سی ایل سے نکالا گیا، جمہوریت میں جتنی جان تھی اتنی دیر مشر ف کو روکا گیا، پارلیمنٹ کو چور کہا گیا، پی ٹی وی پر حملہ کرایا گیا، عمران خان باآواز بلندطاہر القادری کو مبارکبادپیش کرتے رہے، جو نفرت کے بیج آپ نے بوئے وہ آج درخت بن گئے ، ہر شخص کو بغیر ثبوت کے آپ نے چور قرار دے دیا وزیرریلوے کا قومی اسمبلی میں نکتہ و اعتراض پر اظہار خیال

جمعرات 24 مئی 2018 20:46

سیاست سے بیک ڈور نکالنے کا طریقہ ٹھیک نہیں، باریاں سب نے دینی ہیں، خواجہ ..
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 24 مئی2018ء) وزیرریلوے خواجہ سعد رفیق نے کہا ہے کہ بیک ڈور سے سیاست سے نکالنے کا طریقہ ٹھیک نہیں، باریاں سب نے دینی ہیں، عدالت کے حکم پر مشرف کا نام ای سی ایل سے نکالا گیا، جمہوریت میں جتنی جان تھی اتنی دیر مشر ف کو روکا گیا، پارلیمنٹ کو چور کہا گیا، پی ٹی وی پر حملہ کرایا گیا، عمران خان باآواز بلد طاہر القادری کو مبارکبادپیش کرتے رہے، جو نفرت کے بیج آپ نے بوئے وہ آج درخت بن گئے ، ہر شخص کو بغیر ثبوت کے آپ نے چور قرار دے دیا۔

جمعرات کو قومی اسمبلی میں نکتہ و اعتراض پر بات کرتے ہوئے خواجہ سعد رفیق نے کہا کہ مشرفکے معاملے پروفاقی حکومت عدالت بھی گئی تھی، عدالت کے حکم پر مشرف کا نام ای سی ایل سے ہٹایا گیا، جمہوریت میں جتنی جان تھی اتنی دیر مشرف کو روکا گیا۔

(جاری ہے)

سعد رفیق نے کہا کہ ہم جانتے ہیں کہ ایمپائر ایمپائر کی آوازیں کون لگاتا تھا۔ پارلیمنٹ کو چور کیا گیا، جعلی کہا گیا،تمام جماعتوں نے ہرطرح کی مغلظات کا سامنہ کیا۔

انہوں نے کہا کہ پی ٹی وی پر قبضہ کرایا گیا۔ عمران خان باآواز بلند طاہر القادری کو مبارکباد پیش کرتے رہے۔ جونفرت کے بیج آپ نے بوئے وہ آج درخت بن گئے۔ ٹی وی کے ٹاک شوزمیں تماچے مارے جاتے ہیں، ہر شخص کو بغیر ثبوت کے آپ چور قرار دے دیا۔ سپریم کورٹ کا راستہ کس نے روکا آپ ہی توتھے۔ آپ نے اسمبلی سے استعفیٰ دیئے لیکن گالیاں کھانے کے باوجود آپ کے استعفیٰ واپس لوٹائے گئے، آپ نے زیادتی کی ہے۔ آپ نے اپنے آپ کو ساتھ زیادتی کی ہے۔ باریاں سب نے دینی ہیں۔ خدانہ کرے کہ آپ کو باری دینی پڑے۔ بیک ڈور سے سیاست سے نکالنے کا طریقہ ٹھیک نہیں۔ اپنی غلطیاں دوسروں پر ڈالنے کی کوشش نہ کریں۔
Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات