توہین عدالت کیس ،سپریم کورٹ کا طلال چودھری کومزید گواہوں کو پیش کرنے کا حکم ، سماعت 19جون تک ملتوی
جمعرات 24 مئی 2018 20:22
(جاری ہے)
جسٹس گلزار احمد نے کہا کہ حلف میں خدا اور قہر کی بات کی ہے، آپ تیار ہو جائیں۔
گواہ اسرار احمد خان نے بتایا کہ میں نے حلف دیا اور عدالت میری بات نا مناسب سمجھے تو نکال دے۔ جلسے میں طلال چوہدری نے عدلیہ کی توہین نہیں کی، جلسے میں کسی دوسرے شخص نے بھی عدلیہ مخالف بات نہیں کی۔ جسٹس گلزار احمد نے کہا کہ کسی نے جلسے میں کچھ کہا یا نہیں اس سے سروکار نہیں، یہاں کسی دوسرے کے خلاف کارروائی نہیں ہو رہی، یہاں کارروائی طلال چوہدری کے خلاف جاری ہے۔ جسٹس سردار طارق نے کہا کہ گواہ سے ماہرانہ رائے نہیں لے رہے، عدالت نے اپنا فیصلہ کرنا ہے، اگر گواہ نے تضحیک محسوس نہیں کی اور فیصلہ تو عدالت نے کرنا ہے۔ گواہ نے بتایا کہ میں یہ نہیں کہہ سکتا کہ طلال چوہدری نے کوئی توہین عدالت کی۔جسٹس گلزار احمد نے کہا کہ آپ عدالت میں کھڑے ہیں اور یہ کوئی جلسہ گاہ نہیں، یہ بات کرنے کیلئے سیاسی پلیٹ فارم نہیں ہے۔ جسٹس طارق مسعود نے کہا کہ یاد رکھیں آپ حلف پر گواہی دے رہے ہیں، ویڈیو چلا کر ہم بھی دیکھیں گے، طلال چوہدری نے ملک کی بڑی عدالت میں بتوں کی موجودگی کی بات کی۔ وکیل طلال چودری کامران مرتضیٰ نے بتایا کہ عدالت ایسی کوئی بات گواہ کو یاد نہیں کرا سکتی۔ جسٹس طارق مسعود نے کہا کہ ٹھیک ہے عدالت سوال نہیں کرتی۔ جسٹس فیصل عرب نے کہا کہ گواہ کے بیان پر فیصلہ نہیں کرنا، عدالت ویڈیو بھی دیکھے گی۔ وکیل نے بتایا کہ اگر ویڈیو پر فیصلہ کرنا ہے تو اب تک کر دیتے، استغاثہ نے سوال کیا کہ کیا طلال چوہدری نے پی سی او کے بتوں کو نکالنے کی بات کی گواہ نے بتایا کہ یہ الفاظ طلال چوہدری نے ٹکڑوں میں کہے، سیاق و سباق سے ہٹ کر چلائے گئے۔ وکیل نے بتایا کہ گواہ نے طلال چوہدری کا نام بیان میں نہیں لیا،جسٹس گلزار احمد نے استفسار کیا کہ وکیل کی بات پر چلنا ہے یا آخرت بھی دیکھنی ہی یہ الفاظ کس کے تھے، اس کا نام بتادیں، استغاثہ وکیل نے بتایا کہ میں دوبارہ سوال کرلیتا ہوں۔ عدالت میں طلال چوہدری کے گواہ سردار احمد خان کا بیان مکمل ہو گیا، مشیر وزیراعظم مصدق ملک بطور گواہ عدالت میں پیش ہوئے۔مصدق ملک نے بتایا کہ 27جنوری کو جڑانوالہ جلسہ میں موجود تھا، طلال چوہدری بھی جلسے میں موجود تھے، طلال چوہدری نے جلسے میں کئی بار خطاب کیا۔ وکیل استغاثہ نے سوال کیا کہ طلال چوہدری نے پی سی او کے بتوں کی بات کی ۔ مصدق ملک نے بتایا کہ طلال چوہدری کی تقاریر کا کلپ دیکھا ہے، طلال چوہدری نے اس انداز سے بات نہیں کی، طلال چوہدری کے مختلف کلپ جوڑ کر نشر کئے گئے۔ وکیل کامران مرتضیٰ نے بتایا کہ باقی گواہ لانے کا وقت دے دیں۔ جسٹس گلزار احمد نے کہا کہ آپ (آج) جمعہ کو گواہ لے آئیں۔ وکیل کامران مرتضیٰ نے بتایا کہ(آج) مجھے کوئٹہ جانا ہے، طلال چوہدری توہین عدالت کیس کی سماعت 19جون تک ملتوی کر دی گئی۔مزید اہم خبریں
-
ہمارے سیاسی قیدیوں کی رہائی تک ڈیل ہو گی نہ مفاہمت
-
پنجاب پولیس نے وزیراعلیٰ مریم نواز کے وردی پہننے کوپولیس ڈریس ریگولیشنز کے مطابق قرار دےدیا
-
اپنی رہائی یا وقتی فائدے کیلئے پاکستانیوں کے حقوق سے دستبردار نہیں ہوں گا
-
تحریک انصاف کا 9 مئی کو جلسہ عام کے انعقاد کا فیصلہ
-
کتنے لوگوں کے منہ بند کرلو گے؟ جب ظلم کے خلاف آواز اٹھتی ہے تو ظلم کا خاتمہ ہوتا ہے
-
عدلیہ میں مبینہ مداخلت کے خلاف سوموٹو پر سماعت کیلئے نیا بنچ تشکیل دے دیا گیا
-
نواز شریف عمران خان سے مذاکرات پر آمادہ ہیں، رانا ثنا اللہ
-
اولاد کی خوشی کیلئے اپنی بیوی پر سوتن لانے کا ظلم نہیں کرسکتا، شیر افضل مروت
-
سر دار ایاز صادق سے اراکین قومی اسمبلی کی ملاقات ،قائمہ کمیٹیوں کی تشکیل کے حوالے سے مشاورت
-
وفاقی وزیر عبدالعلیم خان سے برطانوی پولیٹکل قونصلر مس زوئی وئیر کی ملاقات ، دوطرفہ تعلقات پرگفتگو
-
یوسف رضا گیلانی کی زیرصدارت بزنس ایڈوائزی کمیٹی کا اجلاس ،سب کو ساتھ لیکر چلنے کا عزم
-
مریم نوازکے پولیس یونیفارم پہننے پر وہ ٹولہ تنقید کررہا جن کا اپنا لیڈراپنی ہی بیٹی کو تسلیم کرنے کو تیار نہیں‘عظمیٰ بخاری
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.