روسٹرم پر مجھے جواب دیتا دیکھ کر میاں صاحب کے چہرے پر دکھ کے آثار تھے،مریم نواز

نوازشریف نے کمال حوصلے،بردباری سے ہر ناانصافی کا ڈٹ کا مقابلہ کیا،میں نے تسلی دی کہ میری خوش بختی ہے کہ میں ایسے وقت میں آپ کے ساتھ ہوں، آپ دل پر مت لیں، مریم نواز کا ٹویٹ

جمعرات 24 مئی 2018 20:22

روسٹرم پر مجھے جواب دیتا دیکھ کر میاں صاحب کے چہرے پر دکھ کے آثار تھے،مریم ..
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 24 مئی2018ء) سابق وزیراعظم نوازشریف کی صاحبزادی مریم نواز نے کہا ہے کہ میاں نوازشریف نے کمال حوصلے،بردباری سے ہر ناانصافی کو نہ صرف سہا بلکہ ڈٹ کر مقابلہ کیا ،روسٹرم پر مجھے جواب دیتا دیکھ کر انکے چہرے پر دکھ کے آثار تھے۔

(جاری ہے)

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں مریم نواز نے کہا کہ میاں نوازشریف نے کمال حوصلے،بردباری سے ہر ناانصافی کو نہ صرف سہا بلکہ ڈٹ کر مقابلہ کیا مگر روسٹرم پر مجھے جواب دیتا دیکھ کر انکے چہرے پر دکھ کے آثار تھے۔مگر میں نے تسلی دی اور کہا کہ میری خوش بختی ہے کہ میں ایسے وقت میں آپ کے ساتھ ہوں۔ آپ دل پر مت لیں۔ اللہ سرخرو کرے گا انشااللہ۔