افغانستان، طالبان حملے ،22افغان سیکورٹی اہلکار جاں بحق،25جوان یرغمال

جمعرات 24 مئی 2018 20:13

کابل(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 24 مئی2018ء) افغانستان میں طالبان کتے مختلف حملوں میں 22افغان سیکورٹی اہلکار جاں بحق اور 25جوان یرغمال بنا لئے۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق افغانستان کے دو مختلف صوبوں میں مختلف مقامات پر طالبان کے حملوں کے نتیجے میں افغان سکیورٹی فورسز کے کم از کم 22 اہلکار ہلاک ہو گئے ہیں۔

(جاری ہے)

حکام کے مطابق یہ حملے شمالی صوبہ فریاب اور جنوبی صوبے قندھار میں کیے گئے ہیں۔ فریاب کے ضلع شیریں تگاب میں طالبان نے گزشتہ شب ایک فوجی اڈے اور دو چیک پوائنٹس کو نشانہ بنایا جس میں افغان فوج کے 17 اہلکار مارے گئے جبکہ طالبان نے کم از کم 25فوجیوں کو یرغمال بھی بنا لیا۔ صوبہ قندھار کے شہر سپن بولدک میں پولیس چیک پوسٹ پر حملے میں 5 پولیس اہلکار ہلاک ہوئے۔