ڈاکٹر شکیل آفریدی کی رہائی تک پاکستان کی امداد بند کر دی جائے،ڈانا روہرا باشر
پر امن افغانستان اور دہشت گردوں کی پناہ گاہوں کے خاتمے کا انحصار پاکستان پر ہے،مائیک پومیو
جمعرات 24 مئی 2018 20:13
(جاری ہے)
بجٹ سے قبل خارجہ امور کمیٹی کو بریفنگ میں امریکی وزیر خارجہ مائک پومپیو نے ڈومور کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ افغانستان میں امن کا انحصار دہشت گردوں کی پناہ گاہوں کے خاتمے سے متعلق پاکستان کی آمادگی پر ہے، پاکستان پناہ گاہوں اور دہشت گردی پر اکسانے والوں کے خلاف کارروائی کرے۔
کمیٹی کے رکن ڈانا روہرا باشر نے مائیک پومپیو سے کہا کہ 2011 میں القاعدہ کے سربراہ اسامہ بن لادن کی تلاش میں مدد دینے والے پاکستانی ڈاکٹر شکیل آفریدی کی رہائی تک پاکستان کی تمام امداد بند کردی جائے۔اس حوالے سے مائیک پومپیو نے کہا کہ وہ پوری جانفشانی سے شکیل آفریدی کی رہائی کے لیے کام کررہے ہیں تاہم ان کی کوششیں تاحال ناکام ثابت ہوئیں۔ انہوں نے کہا کہ شکیل آفریدی کا معاملہ بہت اہم اور میرے دل کے نزدیک ہے، ہم یقینا یہ کام کرکے نتیجہ حاصل کرسکتے ہیں،2017 کے مقابلے میں رواں سال ہم نے پاکستان کو بہت کم فنڈز جاری کیے ہیں، باقی کی جو رقم رہتی ہے اب اس کا جائزہ لے رہے ہیں، اور میرا خیال ہے کہ وہ بھی کم ہی ہوگی۔اس موقع پر مائیک پومپیو نے یہ بھی کہا کہ پاکستان میں امریکی سفارتکاوں کے ساتھ برا سلوک بھی ان کے پیش نظر ہے، انہوں نے کہا کہ پاکستان میں امریکی محکہ خارجہ کے اہلکاروں کیساتھ برا سلوک کیا جارہا ہے، سفارتخانے اور قونصل خانوں میں کام کرنیوالے امریکی اہلکاروں کے ساتھ پاکستان حکومت اچھا سلوک نہیں کر رہی، یہ بھی ایک حقیقی مسئلہ ہے جسے حل کرنا ہوگا۔مزید بین الاقوامی خبریں
-
آسڑیلین پاکستانی نینشل ایسوی ایشن اپنا کے زیر اہتمام عید کے موقع پرقیونسلنڈ میں سال 2023 میں سماجی ،معاشرتی اور مذہبی خدمات پر اپنا عید ایوارڈ دیے
-
حماس قیادت دوحا میں رہے گی، قطرکا دو ٹوک پیغام
-
ایران چند ہفتوں میں جوہری ہتھیار تیار کرسکتا ہے،آئی اے ای اے
-
امریکہ، طالب علموں سے زیادتی کرنے والی 25 خواتین اساتذہ گرفتار
-
روس اورچین نے باہمی تجارت کیلئے ڈالرکا استعمال ختم کردیا
-
امریکی سینیٹ نے ٹک ٹاک پر پابندی کے لئے قانون سازی کی منظوری دے دی
-
ایپل کا آن لائن ایونٹ کے انعقاد کا اعلان
-
ٹیسلا نے 4 ماہ قبل بنائی گئی یو ایس گروتھ ٹیم کو فارغ کردیا
-
ایرانی صدر ابراہیم رئیسی پاکستان سے سری لنکا کے دورے پر پہنچ گئے
-
شہزادہ ولیم اور کیٹ مڈلٹن کو نئی شاہی ذمہ داریاں سونپ دی گئیں
-
بھارت کا میڈیا عوام کے مسائل اجاگر کرنے کے بجائے مودی کے گن گاتا ہے،راہول گاندھی
-
تارکین وطن کے حوالہ سے صورتحال پر مغرب میں خانہ جنگی کا خدشہ ہے، ایلون مسک
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.