اقوام متحدہ اور یو این ڈی پی نے پنجاب کی ترقی کی توثیق کی‘ سندھ کو ترقی یافتہ اور خوشحال صوبہ بنائیں گے،شہباز شریف

(ن) لیگ سندھ کے صوبائی صدر شاہ محمد شاہ نے کہا کہ عام انتخابات میں (ن) یگ سندھ میں نمایاں کامیابی حاصل کرے گی،وزیراعلیٰ پنجاب کی (ن) لیگ سندھ کے صوبائی صدر شاہ محمد شاہ سے ملاقات میں گفتگو

جمعرات 24 مئی 2018 20:09

اقوام متحدہ اور یو این ڈی پی نے پنجاب کی ترقی کی توثیق کی‘ سندھ کو ترقی ..
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 24 مئی2018ء) وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف نے کہا ہے کہ اقوام متحدہ اور یو این ڈی پی نے پنجاب کی ترقی کی توثیق کی‘ سندھ کو ترقی یافتہ اور خوشحال صوبہ بنائیں گے‘ (ن) لیگ سندھ کے صوبائی صدر شاہ محمد شاہ نے کہا کہ عام انتخابات میں (ن) یگ سندھ میں نمایاں کامیابی حاصل کرے گی۔ جمعرات کو شہباز شریف سے (ن) لیگ سندھ کے صوبائی صدر شاہ محمد شاہ نے ملاقات کی۔

(جاری ہے)

ملاقات میں شاہ محمد شاہ نے سندھ میں تنظیمی اور پارٹی سرگرمیوں سے متعلق آگاہ کیا۔ اس موقع پر شہباز شریف نے کہا کہ توانائی بحران کا خاتمہ اور دہشت گردی کا سدباب کیا۔ اقوام متہدہ اور یو این ڈی پی نے پنجاب کی ترقی کی توثیق کی۔ سندھ کو ترقی یافتہ اور خوشحال صوبہ بنائیں گے۔ اس موقع پر (ن) لیگ سندھ کے صوبائی صدر شاہ محمد شاہ نے کہا کہ سندھ کے عوام تبدیلی کیلئے شہباز شریف کی طرف دیکھ رہے ہیں۔ عام انتخابات میں (ن) لیگ سندھ میں نمایاں کامیابی حاصل کرے گی۔