فلم ’’سٹوڈنٹ آف دی ائیر۔ 2‘‘ کا موشن پوسٹرز جاری

جمعرات 24 مئی 2018 20:04

فلم ’’سٹوڈنٹ آف دی ائیر۔ 2‘‘ کا موشن پوسٹرز جاری
ممبئی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 24 مئی2018ء) بالی وڈ اداکار ٹائیگر شروف کی فلم ’’سٹوڈنٹ آف دی ائیر۔ 2‘‘ کا موشن پوسٹرز جاری کر دیا گیا ہے۔ بھارتی ذرائع ابلاغ کے مطابق فلم ساز کرن جوہر کی فلم’’’سٹوڈنٹ آف دی ائیر۔

(جاری ہے)

2‘‘ کی کاسٹ کے موشن پوسٹرز دھرما پروڈکشن نے سماجی میل جول کی ویب سائٹ انسٹاگرام پر جاری کر دیئے ہیں، جن میں ٹائیگر شروف ، تارا ستریااور اننیاپانڈے شامل ہیں۔ فلم کی عکسبندی اپریل سے جاری ہے فلم کے ہدایتکار پونیت ملہوترا جبکہ پروڈیوسر کرن جوہر ہیں۔ فلم 23 نومبر کو نمائش کے لئے پیش کی جائے گی۔

متعلقہ عنوان :