اچھا لکھنے والوں کا فقدان ہے،توقیر ناصر

جمعرات 24 مئی 2018 19:47

اچھا لکھنے والوں کا فقدان ہے،توقیر ناصر
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 24 مئی2018ء)الحمراء آرٹس کونسل کے چیئرمین توقیر ناصر نے کہا ہے کہ کتاب دوستی سے انسان کا ذہن روشن ہو جاتا ہے ،علم دوست لوگوں کے ساتھ بیٹھنے سے بھی لوگوں میں تمیز اور تہذیب کا شعور آتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ آج ہم کتاب کے مطالعے سے دور ہوتے جا رہے ہیں۔

(جاری ہے)

اسی وجہ سے ہمارے معاشرے میں کوئی بڑا ادیب سامنے نہیں آیا اور صرف پرانے ادیبوںاورمصنفین کا لکھا ہوا کلام ہی موجود ہے۔لکھنے والوں کو وقت کے تقاضوں کو مد نظر رکھتے ہوئے لکھنا چاہئے۔ انہوں نے کہا کہ ہمیں پرانی تہذیبوں کا حال کتابوں کے ذریعے ملتا ہے اور ہمارے اردو ادب سے تعلق رکھنے والے مصنفین نے جو لکھا وہ بے حد مقبول ہوا مگر آج اچھا لکھنے والوں کا فقدان ہے۔