امریکا نے ایک اور اسلامی ملک کے علاقے کو اسرائیل میں شامل کرنے کی منصوبہ بندی شروع کردی

امریکا جلد ہی مقبوضہ شامی گولان پہاڑیوں کو اسرائیلی ملکیت تسلیم کر لے گا،اسرائیل کا دعویٰ

جمعرات 24 مئی 2018 19:36

امریکا نے ایک اور اسلامی ملک کے علاقے کو اسرائیل میں شامل کرنے کی منصوبہ ..
تل ابیب(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 24 مئی2018ء) اسرائیل نے دعویٰ کیا ہے کہ امریکا جلد ہی شامی گولان پہاڑیوں کو اسرائیلی ملکیت تسلیم کر لے گا، اسرائیل امریکا گٹھ جوڑ میں گولان پہاڑ معاملہ سر فہرست ہے۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق اسرائیل نے دعوی کیا ہے کہ امریکا جلد ہی شام کی ملکیتی گولان کی پہاڑیوں پر اسرائیلی قبضے کو تسلیم کر لے گا۔

(جاری ہے)

اسرائیلی انٹیلی جنس وزیر کاٹز نے کہا کہ امریکا کے ساتھ دو طرفہ سفارتی بات چیت میں گولان کی پہاڑیوں کا معاملہ سر فہرست ہے۔اسرائیلی انٹیلی جنس وزیر نے مزید کہا کہ اسرائیل ٹرمپ انتظامیہ پر زور دے رہا ہے اور امید ہے کہ آئندہ چند ماہ کے دوران امریکا اس پر اسرائیلی قبضے کو تسلیم کر لے گا۔اسرائیل 51 سال سے گولان کی پہاڑیوں پر قابض ہے تاہم اس قبضے کو عالمی سطح پر تسلیم نہیں کیا گیا ہے۔تل ابیب نے 1967 کی شام سے ہونے والی جنگ سے گولان کی پہاڑیوں پر ناجائز قبضہ کر رکھا ہے اور یہاں اسرائیلی بستیاں آباد کرنا شروع کر رکھی ہیں۔ اسرائیل اور شام کے درمیان یہ 12 سو کلومیٹر طویل علاقہ ہے۔

متعلقہ عنوان :