حکومت سے نگران وزیر اعظم کا فیصلہ ہی نہیں ہو رہا ،کوئی اور فیصلہ کرے گا تو کہیں گے وہاں سے فیصلہ آیا،سینیٹر رحمان ملک

جب تک پارلیمنٹ کی عزت نہیں کریںگے کوئی کام نہیں ہو گا، نواز شریف ملک کے تین بار وزیر اعظم رہے ہیں، مظلوم کس بات کے ہیں،سبیکا شیخ کی موت پر دکھ ہوا،پاکستان اور امریکہ کو دہشت گردے کے خاتمے کے کیے ایک ساتھ کام کرنا چاہیے،پیپلز پارٹی کے سینیٹر رحمان ملک کی پارلیمنٹ ہائوس کے باہر میڈیا سے گفتگو

جمعرات 24 مئی 2018 19:33

حکومت سے نگران وزیر اعظم کا فیصلہ ہی نہیں ہو رہا ،کوئی اور فیصلہ کرے ..
اسلام ٓباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 24 مئی2018ء) پیپلز پارٹی کے سینیٹر رحمان ملک نے کہا ہے کہ حکومت سے نگران وزیر اعظم کا فیصلہ ہی نہیں ہو سک رہا ،کوئی اور فیصلہ کرے گا تو کہیں گے وہاں سے فیصلہ آیا،جب تک پارلیمنٹ کی عزت نہین کریںگے کوئی کام نہیں ہو گا، نواز شریف ملک کے تین وزیر اعظم رہے ہیں مظلوم کس بات کے ہیں،سبیکا شیخ کی موت پر دکھ ہوا،پاکستان اور امریکہ کو دہشت گردے کے خاتمے کے کیے ایک ساتھ کام کرنا چاہیے۔

وہ جمعرات کو پارلیمنٹ ہائوس کے باہر میڈیا سے گفتگو کر رہے تھے۔ انہوں نے کہا کہ سبیکا شیخ کی موت پر دکھ ہوا ۔ان کو نوبل پرائز ملنا چاہیے ۔ ہاکستانی بچی نے اپنی جان تو دے دی مگر ثابت کر دیا دہشت گردوں مین کوئی انسانیت نہیں۔پاکستان اور امریکہ کو دہشت گردے کے خاتمے کے کیے ایک ساتھ کام کرنا چاہیے ۔

(جاری ہے)

سبیکا شیخ نے جان دی ہے ان کوکچھ نوازنا چاہیے۔

حکومت سے نگران وزیر اعظم کا فیصلہ ہی نہیں ہو سک رہا ،کوئی اور فیصلہ کرے گا تو کہیں گے وہاں سے فیصلہ آیا۔جب تک پارلیمنٹ کی عزت نہین کریںگے کوئی کام نہیں ہو گا ۔میاں صاحب سب سے مقدم چیز ہمارے لیے پاکستان ہے اسکو گندا نہ کریں۔میں نے نوٹ کیا ہے میاں صاحب روز بولتے ہیںاور بہت بولتے ہیں، میں ان سے اپیل کرتا ہوں پاکستان پر رحم کریں۔ملک کے تین وزیر اعظم رہے ہیں مظلوم کس بات کے ہیں۔نواز شریف ابھی بھی پارٹی کو چلا رہے ہیں مظلومیت کس بات کی ہے ۔کوئی بھی بیان دینے سے پہلے سیاسی پارٹیز کو دیکھ لینا چاہیے کہ حقیقت کیا ہے۔