چیئرمین سینیٹ نے سعودی عرب اور تھائی لینڈ میں قید پاکستانیوں بارے وزارت خارجہ سے وضاحت طلب کر لی

جمعرات 24 مئی 2018 19:33

چیئرمین سینیٹ نے سعودی عرب اور تھائی لینڈ میں قید پاکستانیوں  بارے ..
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 24 مئی2018ء) چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی نے سعودی عرب اور تھائی لینڈ میں قید پاکستانیوں کی حالت زار کے بارے میں وزارت خارجہ سے وضاحت طلب کر لی تفصیلات کے مطابق جمعرات کے روز سینیٹ میں عوامی نوعیت کے مسائل پر سینیٹر رانا محمود الحسن نے اظہار خیال کرتے ہوئے سعودی عرب ا ور تھائی لینڈمیں قید پاکستانیوں کی حالت زار کے متعلق بتاتے ہوئے کہاکہ ان کی ان ممالک میں حالت زار دگرگوں ہے ۔

(جاری ہے)

ہمیں بتایا جائے ان حالات میں ہمارا وزارت خارجہ کیا کردار ادا کر ہاہے ۔ جس پر چیئرمین صادق سنجرانی نے وزارت خارجہ سے وٖاحت طلب کر لی ۔