انشورنس کمپنی چائنا کے سابق صدر کو 11سال قید کی سزا

وانگ ینگ چنگ پر 1.36ملین ڈالر رشوت لینے کا الزام ثابت ہوگیا تھا

جمعرات 24 مئی 2018 19:25

انشورنس کمپنی چائنا کے سابق صدر کو 11سال قید کی سزا
بیجنگ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 24 مئی2018ء) پیپلز انشورنس کمپنی گروپ آف چائنا لمیٹیڈ (پی آئی سی سی) کے سابق صدر وانگ ینگ چنگ کو 11سال قید کی سزا سنا دی گئی، ملزم پر 8.7ملین یوآن (1.

(جاری ہے)

36ملین امریکی ڈالر) رشوت لینے کا الزام ثابت ہو گیا تھا، وانگ پر 1ملین یوآن جرمانہ بھی عائد کیا گیا ہے، اس کا اعلان گزشتہ روز عوامی عدالت فزہو صوبہ فوجیان نے اپنے ایک بیان میں کیا ہے، عدالت نے کہا ہے کہ وانگ نے 2006 اور 2016کے دوران اپنے عہدے کا ناجائز فائدہ اٹھایا اور 8.7ملین یوآن رشوت وصول کی۔

متعلقہ عنوان :