Live Updates

فریال مخدوم کو رمضان المبارک کے دوران سوشل میڈیا پر سیلفی پوسٹ کرنے پر سخت تنقید کا سامنا

جمعرات 24 مئی 2018 18:45

فریال مخدوم کو رمضان المبارک کے دوران سوشل میڈیا پر سیلفی پوسٹ کرنے ..
لندن (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 24 مئی2018ء) پاکستانی نژاد برطانوی باکسر عامر خان کی اہلیہ اور فیشن ماڈل فریال مخدوم کو رمضان المبارک کے دوران سوشل میڈیا پر ایک سیلفی پوسٹ کرنے پر سخت تنقید کا سامنا پڑ گیا۔میڈیا رپورٹ کے مطابق حال ہی میں فریال نے شیشے کے سامنے کھڑے ہوکر لی گئی ایک سیلفی انسٹاگرام پر شیئر کی اور ساتھ میں لکھا کہ مجھے اسپین لے چلو۔

(جاری ہے)

اس سیلفی میں فریال تھوڑے بولڈ اسٹائل کی پرنٹڈ شرٹ میں نظر آئیں تاہم یہ سیلفی پوسٹ کرتے ہی 26 سالہ فریال مخدوم پر تنقید شروع ہوگئی کہ انہوں نے رمضان المبارک کے دوران یہ سیلفی کیوں پوسٹ کی۔ایک صارف نے لکھاکہ یہ رمضان ہے، اسپین جانے کے بجائے آپ کو نماز پڑھ کر اپنے گناہوں کی معافی مانگنی چاہیے جس پر فریال نے بھی ترکی بہ ترکی جواب دیا کہ آپ اپنے گناہوں کی فکر کریں ، انہوں نے مسکراتا ہوا ایموجی بھی لگایا۔کسی نے کہاکہ بہن پہلے حجاب لے لیں تو کسی نے فریال کے کپڑوں اور بولڈ انداز پر بھی تنقید کی۔کچھ لوگوں نے دفاع کرتے ہوئے کہا کہ چاہے فریال چھٹیاں منانے اسپین جائیں یا کسی اور جگہ پر، یہ ان کی مرضی ہے، رمضان کسی پر سفری پابندیاں نہیں لگاتا۔
Live رمضان المبارک سے متعلق تازہ ترین معلومات