انوشکا شرما اور ویرات کوہلی کی طلاق، وہ خبر جو بھارت میں بھونچال لے آئی

کوہلی کی خراب پرفارمنس پر پرستاروں نے انوشکا کو طلاق دینے کا مطالبہ کردیا جب سے کوہلی نے انوشکا سے شادی کی ہے ان کی پرفارمنس میں مسلسل زوال آ رہا ہے، وہ ماضی کی طرح کھل کر پرفارم نہیں کر پا رہے،پرستاروں کا اظہار

جمعرات 24 مئی 2018 18:41

انوشکا شرما اور ویرات کوہلی کی طلاق، وہ خبر جو بھارت میں بھونچال لے ..
نئی دہلی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 24 مئی2018ء) بھارتی کرکٹ ٹیم کے کپتان ویرات کوہلی کو پرستاروں کی جانب سے انوشکا کو طلاق دینے کی تجاویز موصول ہونے لگیں،اس کی ایک وجہ بھارتی کرکٹ ٹیم اور رائل چیلنجر بنگلور کی جانب سے انڈین پریمیئرلیگ میں ان کی خراب پرفارمنس ہے۔ پرستاروں نے کہا ہے کہ جب سے کوہلی نے انوشکا سے شادی کی ہے ان کی پرفارمنس میں مسلسل زوال آ رہا ہے اور وہ ماضی کی طرح کھل کر پرفارم نہیں کر پا رہے۔

(جاری ہے)

گزشتہ روز بھی کولکتہ نائٹ رائڈز کیخلاف میچ میں ان کی پرفارمنس ایسی تھی کہ جس کی شائقین امید نہیں کر رہے تھے۔ سماجی رابطوں کی ویب سائیٹ پر مداحوں کی جانب سے ایک پیغام وائرل ہوا جس میں لکھا تھا کہ کسی میچ کیلئے آرام بھی کر لیا کرو انوشکا شرما۔ اسی پیغام میں انوشکا کی ایک بڑھاپے والی تصویر شامل کی گئی تھی اور اس میں لکھا تھا کہ انوشکا تمہیں آئندہ سیزن کا انتظار کرنا ہوگا۔ یاد رہے کہ انوشکا اور کوہلی کی شادی دسمبر 2017 میں ہوئی تھی ۔ اس سے پہلے دونوں کو کئی بار ایک ساتھ مختلف مقامات پر دیکھا گیا تھا اور اسی وقت سے دونوں کے افیئر کی خبریں میڈیا میں گردش کر رہی تھیں۔

متعلقہ عنوان :