زرمبادلہ کے ذخائر میں21 کروڑ 94 لاکھ ڈالرز کمی

جمعرات 24 مئی 2018 18:32

زرمبادلہ کے ذخائر میں21 کروڑ 94 لاکھ ڈالرز کمی
کراچی ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 24 مئی2018ء) گزشتہ ہفتے کے دوران سرکاری مد میں ادائیگیوں کے باعث زرمبادلہ کے ذخائر میں41 کروڑ48لاکھ ڈالرز کمی ریکارڈ کی گئی ۔

(جاری ہے)

اسٹیٹ بینک آف پاکستان کی جانب سے جمعرات کوجاری کردہ اعداد وشمار کے مطابق18مئی کو ختم ہونیوالے ہفتے پر ملکی زرمبادلہ کے ذخائر17ارب06کروڑ70لاکھ ڈالرز کی سطح سے گھٹ کر16ارب65کروڑ22لاکھ ڈالر رہے ،اس دوران مرکزی بینک کے ذخائر47کروڑ87لاکھ ڈالرز کمی سے 10ارب32کروڑ2لاکھ ڈالرز جبکہ کمرشل بینکوں کے ذخائر6کروڑ39لاکھ ڈالرز اضافے سے 6ارب33کروڑ20لاکھ ڈالرز کی سطح پر ریکارڈ کئے گئے ۔