پی ایم ای ایکس میں7 ارب روپے سے زائد کے سودے

جمعرات 24 مئی 2018 18:32

پی ایم ای ایکس میں7 ارب روپے سے زائد کے سودے
کراچی ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 24 مئی2018ء) پاکستان مرکنٹائل ایکس چینج (پی ایم ای ایکس) میں 7 ارب روپے سے زائد کے سودے ہوئے اور کموڈٹی انڈیکس 3494 پوائنٹس پر بند ہوا۔میٹلز، انرجیاورکوٹس/فاریکس کے 7.226بلین روپے مالیت کے سودے ہوئے جن کی مجموعی تعداد11,937رہی۔

(جاری ہے)

سب سے زیادہ سودے سونے کے ہوئے جن کی مالیت2.090بلین روپے تھی جبکہ کرنسیز کے بذریعہ کوٹس ہونے والے سودوں کی مالیت2.052بلین روپی,ڈبلیو ٹی آئی خام تیل کے سودوں کی مالیت1.265بلین روپی,این ایس ڈی کیو 100 کے سودوں کی مالیت689.179ملین روپی,پلاٹینم کے سودوں کی مالیت368.563 ملین روپی,ڈی جے کے سودوں کی مالیت237.697ملین روپی,چاندی کے سودوں کی مالیت144.148 ملین روپی,ایس پی 500 کے سودوں کی مالیت 143.216ملین روپی,کاپر کے سودوں کی مالیت 129.991 ملین روپی,برینٹ خام تیل کے سودوں کی مالیت72.679 ملین روپے اورقدرتی گیس کے سودوں کی مالیت32.434ملین روپے رہی۔

ایگریکلچرل کموڈٹیزمیں کاٹن کی 5 لاٹس کے سودے ہوئے جن کی مالیت 7.056 ملین روپے تھی۔

متعلقہ عنوان :