Live Updates

وزیراعلیٰ پنجاب نے حویلی بہادر شاہ پاور پلانٹ کا افتتاح کردیا

بجلی کے4 منصوبوں میں60 ارب کی بچت کی،نیب کوکرپشن فری سرٹیفکیٹ دینا چاہیے،قوم کا پیسا لوٹنےوالوں کوالٹا لٹکا دینا چاہیے،نیازی صاحب نےبجلی میں خودکفیل بنانےکا وعدہ کیا لیکن منفی6میگاواٹ بجلی پیدا کی،حویلی بہادر شاہ فیزون سے800 میگاواٹ بجلی دسمبرمیں آجائیگی۔ جھنگ میں قبل میڈیا سے گفتگو

Sanaullah Nagra ثنااللہ ناگرہ جمعرات 24 مئی 2018 18:08

وزیراعلیٰ پنجاب نے حویلی بہادر شاہ پاور پلانٹ کا افتتاح کردیا
جھنگ(اُردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین۔24 مئی 2018ء) : مسلم لیگ ن کے صدرا وروزیراعلیٰ پنجاب محمد شہباز شریف نے حویلی بہادر شاہ پاور پلانٹ کا افتتاح کردیا، انہوں نے کہا کہ بجلی کے 4 منصوبوں میں 60 ارب روپے بچت کی، نیب کو کرپشن فری سرٹیفکیٹ دینا چاہیے، جبکہ قوم کا پیسا لوٹنے والوں کوالٹا لٹکا دینا چاہیے، نیازی صاحب نے خیبرپختونخواہ کو بجلی میں خودکفیل بنانے کا وعدہ کیا لیکن منفی 6 میگاواٹ بجلی پیدا کی ،حویلی بہادر شاہ فیزون سے 800 میگاواٹ بجلی دسمبر میں آ جائیگی۔

انہوں نے جھنگ میں حویلی بہادر شاہ پاور پلانٹ کا افتتاح سے قبل میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ حویلی بہادر شاہ 1260میگاواٹ ملکی تاریخ کا تیزی ترین منصوبہ ہے۔ حویلی بہادر شاہ چین کے تعاون سے مکمل کیا گیا ہے۔

(جاری ہے)

یہ گیس پر چلنے والا منصوبہ ہے۔حویلی بہادر شاہ کے فیزون سے 800 میگاواٹ بجلی دسمبر تک سسٹم میں شامل ہوجائے گی۔اسی طرح بھکھی میں لگنے والا پاور پلانٹ 1150میگاواٹ کا ہے۔

اسی طرح بلوکی منصوبہ ہے۔ پنجاب میں گیس سے 3600 میگاواٹ بجلی پیدا کی جارہی ہے۔انہوں نے کہاکہ بجلی کے چاروں منصوبوں میں 60 ارب روپے سستے لگائے گئے ہیں۔نیلم جہلم 985 میگاواٹ پر5 ارب ڈالر خرچ ہوگیا۔ جب نیلم جہلم کو20 سال لگ گئے۔ نوازشریف کی حکومت میں دو وفاق اور دو پنجاب حکومت نے لگائے ہیں۔شہبازشریف نے کہا کہ ماضی میں جومنصوبے لگے ہیں ان کومہنگا ہونا چاہیے تھا۔

لیکن اگر یہ 50 فیصد سستے لگے ہیں تومجھے نہیں ۔انہوں نے کہا کہ نوازشریف یا وزیراعظم کو نہیں بلکہ ان کمپنیوں کولوگ دعائیں دے رہے ہیں۔ پنجاب میں تھرمل پاور پلانٹ منصوبہ 2020ء میں مکمل ہوگیا۔وزیراعلیٰ پنجاب نے کہا کہ نیب کو بجلی کے چاروں منصوبوں پرکرپشن فری سرٹیفکیٹ دینا چاہیے۔نیب اور عدالت عظمیٰ مجھے یقین ہے کہ شاباش دے گی۔کرپشن کرنے والوں کوسزا ضرور ملنی چاہیے۔

قوم کا پیسا لوٹنے والوں کوالٹا لٹکا دینا چاہیے۔انہوں نے کہاکہ ہم عسکری میدان میں ہندوستان کومنہ توڑ جواب دے سکتے ہیں لیکن معاشی میدان میں ہم پیچھے رہ گئے تھے۔اب ہمیں معاشی میدان میں بھی ترقی کرنی ہے۔اگر ہم فیصلہ کرلیں تواگلے 10سالوں میں ہندوستان کو مات دیں گے۔انہوں نے کہاکہ عمران خان نیازی صاحب نے الیکشن 2013ء میں عمران خان نے وعدہ کیا تھا کہ ہم نہ صرف کے پی کو بجلی دیں گے بلکہ بجلی کے میدان میں خودکفیل ہوجائیں گے۔لیکن پانچ سالوں بعد منفی 6میگاواٹ بجلی پیدا کی ہے۔کیونکہ 80میگاواٹ بجلی کا منصوبہ خراب پڑا ہوا ہے۔انہوں نے کہاکہ اللہ کا شکر ہے کہ آج شدید گرمی میں بھی پاکستان کوبجلی فراہم کی جارہی ہے۔
Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات