Live Updates

عوام جانتے ہیں کہ اس پارلیمنٹ میں آنے کیلئے عمران خان اور ان کی جماعت نے اس پارلیمنٹ کو کتنا احترام دیا،سینیٹر مولا بخش چانڈیو

جمعرات 24 مئی 2018 18:22

عوام جانتے ہیں کہ اس پارلیمنٹ میں آنے کیلئے عمران خان اور ان کی جماعت ..
اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 24 مئی2018ء) پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنما سینیٹر مولا بخش چانڈیو نے کہا کہ عمران خان آج جس پارلیمنٹ میں آئے اسی پارلیمنٹ کو گالیاں دیتے رہے۔ میں سمجھتا ہوں یہ ان کی بدقسمتی سے بڑھ کر کچھ نہیں۔ نجومی صحیح کہتا ہے کہ خان کے ہاتھوں میں وزیراعظم کی لکیر نہیں۔

(جاری ہے)

جمعرات کو یہاں پارلیمنٹ ہائوس کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ عوام جانتے ہیں کہ اس پارلیمنٹ میں آنے کیلئے ووٹ مانگنے والے عمران خان اور ان کی جماعت نے اس پارلیمنٹ کو کتنا احترام دیا۔ انہوں نے کہا کہ نگران وزیراعظم کا فیصلہ آئینی طور پر کر لیا جائے تو بہتر ہے ورنہ یہ فیصلہ کسی اور کو کرنا پڑے گا۔

Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات