نیشنل کونسل فار طب سے رجسٹرڈ طبیب ہی حجامہ لگانے کے مجاز ہیں ‘ حکیم احمد سلیمی

حجامہ فاضل الطب والجراحت کے نصاب کا حصہ ہے ،باقاعدہ گزٹ نوٹیفکیشن بھی جاری کیا گیا ہے‘ بیان

جمعرات 24 مئی 2018 17:48

نیشنل کونسل فار طب سے رجسٹرڈ طبیب ہی حجامہ لگانے کے مجاز ہیں ‘ حکیم ..
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 24 مئی2018ء) امتحانی کمیٹی نیشنل کونسل فار طب کے چیئرمین حکیم محمد احمد سلیمی نے کہا ہے کہ حجامہ فاضل الطب والجراحت کے نصاب کا حصہ ہے اور اس حوالے سے متعلقہ وزارت کی جانب سے باقاعدہ گزٹ نوٹیفکیشن بھی جاری کیا گیا ہے ،نیشنل کونسل فار طب سے رجسٹرڈ طبیب حجامہ لگا سکتے ہیں ۔

(جاری ہے)

اپنے ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ حجامہ کے حوالے سے وزارت نیشنل ہیلتھ سروسز ، ریگولیشنز انڈ کوارڈی نیشن کی جانب سے باضابطہ گزٹ نوٹیفکیشن جبکہ اس حوالے سے پنجاب ہیلتھ کیئر کمیشن کی جانب سے حجامہ کے بارے میں وضاحتی بیان بھی جاری کیا گیا ہے ۔

انہوں نے کہا کہ حجامہ کو ایف ٹی جے نصاب کے دوسرے سال میں پڑھایا جاتا ہے ۔انہوں نے کہا کہ حجامہ سنت نبویؐطریقہ علاج ہے جس سے 200بیماریوں کا علاج بڑی کامیابی سے کیا جارہا ہے ۔

متعلقہ عنوان :