چیئرمین کمیٹی کے انتخاب کے حوالے سے ایوان بالا کی قائمہ کمیٹی برائے پوسٹل سروسز کا اجلاس

سینیٹر خوش بخت شجاعت کوبلا مقابلہ متفقہ طور چیئرپرسن کمیٹی منتخب کرلیا گیا

جمعرات 24 مئی 2018 17:45

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 24 مئی2018ء) ایوان بالا کی قائمہ کمیٹی برائے پوسٹل سروسز کا اجلاس چیئرمین کمیٹی کے انتخاب کے حوالے سے پارلیمنٹ ہاؤس میں منعقد ہوا۔ سینیٹر خوش بخت شجاعت کو اراکین کمیٹی نے بلا مقابلہ متفقہ طور چیئرپرسن کمیٹی منتخب کرلیا ۔

(جاری ہے)

نو منتخب چیئرپرسن کمیٹی نے اراکین کمیٹی کا اعتما دکرنے پر شکریہ ادا کیا اور اراکین کمیٹی نے بھی بھر پور تعاون کی یقین دہانی کرائی اور فیصلہ کیا گیا کہ تمام اراکین کے ساتھ ملکرادارے کی کارکردگی کو مزید موثر بنایا جائے گا اور ادارے کو درپیش مسائل کے حل کے لیے ملکر اقدامات اٹھائے جائیں گے۔

متعلقہ عنوان :