نواز شریف نے ہر نا انصافی کا مقابلہ کیا مگر آج مجھے روسٹرم پر جواب دیتا دیکھ کر چہرے پر دکھ کے آثار تھے‘مریم نواز

میں نے تسلی دی کہ میری خوش بختی ہے میں ایسے وقت میں آپ کے ساتھ ہوں ،دل پر مت لیں،اللہ سرخرو کرے گا ‘ٹوئٹ

جمعرات 24 مئی 2018 17:45

نواز شریف نے ہر نا انصافی کا مقابلہ کیا مگر آج مجھے روسٹرم پر جواب ..
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 24 مئی2018ء) مسلم یگ (ن) کی مرکزی رہنما مریم نواز نے کہا ہے کہ میاں نوازشریف نے کمال حوصلے،بردباری سے ہر ناانصافی کو نہ صرف سہا بلکہ ڈٹ کر مقابلہ کیا مگر آج روسٹرم پر مجھے جواب دیتا دیکھ کر چہرے پر دکھ کے آثار تھے۔

(جاری ہے)

سماجی رابطے کی ویب سائٹر ٹوئٹ پر انہوں نے کہا کہ نواز شریف نے کمال حوصلے ،بردباری سے ہر ناانصافی کو نہ صرف سہا بلکہ ڈٹ کر مقابلہ کیا مگر آج روسٹرم پر مجھے جواب دیتا دیکھ چہرے پر دکھ کے آثار تھے۔ مگر میں نے تسلی دی اور کہا کہ میری خوش بختی ہے کہ میں ایسے وقت میں آپ کے ساتھ ہوںم آپ دل پر مت لیں۔ اللہ سرخرو کرے گا انشااللہ۔