سینیٹر سراج الحق کی فاٹا بل کی منظوری پر مبارکباد

جمعرات 24 مئی 2018 17:29

سینیٹر سراج الحق کی فاٹا بل کی منظوری پر مبارکباد
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 24 مئی2018ء) امیر جماعت اسلامی پاکستان سینیٹر سراج الحق نے قومی اسمبلی سے فاٹا بل کی منظوری کو خوش آئند قرار دیتے ہوئے فاٹا کے عوام کو دلی مبارکباد دی ہے ۔ اپنے بیان میں سینیٹر سراج الحق نے کہاکہ1947ء کے بعد فاٹا کے عوام کو دوسری آزادی ملی ہے۔ فاٹا کے لیے اب ترقی کا راستہ کھلے گا ۔

(جاری ہے)

انہوںنے کہاکہ طویل عرصہ آزادی کی جدوجہد کے بعدفاٹا سے ایف سی آر جیسے کالے اور ظالمانہ قوانین سے فاٹا کے عوام کو نجات مل جائے گی ۔

یہ انگریز کا قانون تھا جسے حکومتوں نے پاکستان آزاد ہونے کے بعد بھی فاٹامیں برقرار رکھا ہواتھا جس کے خاتمے کے لیے فاٹا کے عوام کا فی عرصے سے مطالبہ کر رہے تھے جو بالآخر 70 سال بعد پورا ہوگیاہے ۔سینیٹر سراج الحق نے فاٹا کے جماعت اسلامی کے ذمہ داران اور کارکنان کو بھی مبارکباد دی ہے جنہوں نے اس مسئلے کو زندہ رکھا اسے بام عروج پر پہنچانے میں کردار ادا کیا اور اس کے لیے روڈ کارواں ، دھرنے اور جرگوں کا اہتمام کیا ۔