پاکستان سٹینڈرڈز اینڈ کوالٹی کنٹرول اتھارٹی نے مختلف غیر معیاری آئٹمز کے 313 یونٹس پر پابندی عائد کر دی

جمعرات 24 مئی 2018 17:27

پاکستان سٹینڈرڈز اینڈ کوالٹی کنٹرول اتھارٹی نے مختلف غیر معیاری آئٹمز ..
اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 24 مئی2018ء) پاکستان سٹینڈرڈز اینڈ کوالٹی کنٹرول اتھارٹی (پی ایس کیو سی ای) نے 2017ء میں مختلف یونٹوں کے معائنہ کے دوران مختلف غیر معیاری آئٹمز کے 313 یونٹس پر پابندی عائد کی۔

(جاری ہے)

سرکاری حکام کے مطابق پی ایس کیو سی اے کو قواعد و ضوابط کی خلاف ورزی پر مینوفیکچررز یا یونٹس پر جرمانے عائد کرنے کا اختیار نہیں تاہم کنفرمٹی اسسمنٹ رولز۔2011ء کے تحت معیارات کی خلاف ورزی پر یونٹس کو ضبط کر سکتی ہے۔ پی ایس کیو سی اے جرمانے عائد کرنے کیلئے مینو فیکچررز یا یونٹس کے کیسز درجہ اول مجسٹریٹ کے پاس بھیج دیتی ہے۔

متعلقہ عنوان :