چیئرمین سینٹ محمد صادق سنجرانی کی شہید کرنل سہیل عابد کی رہائش گاہ جاکر غمزدہ خاندان سے تعزیت

دہشت گردی کے خلاف جنگ میں پاک فوج کی قربانیوں پر پوری قوم فخر کرتی ہے،محمد صادق سنجرانی

جمعرات 24 مئی 2018 17:27

چیئرمین سینٹ محمد صادق سنجرانی کی شہید کرنل سہیل عابد کی رہائش گاہ ..
اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 24 مئی2018ء) چیئرمین سینٹ محمد صادق سنجرانی جمعرات کو شہید کرنل سہیل عابد کی رہائش گاہ پر گئے اور غمزدہ خاندان سے تعزیت کی۔ چیئرمین سینٹ نے کہا کہ پاک فوج کی دہشت گردی کے خلاف جنگ میں قربانیوں پر پوری قوم فخر کرتی ہے اور کرنل سہیل عابد شہید جیسے بہادر سپوت پر پوری قوم کو ناز ہے۔ چیئرمین سینٹ نے کہا کہ مادروطن کیلئے قربانیاں دینے والوں کے نام تاریخ میں سنہری الفاظ میں لکھے جائیں گے۔

کرنل سہیل عابد نے بلوچستان کی سرزمین پر دہشت گردوں کے خلاف لڑتے ہوئے اپنی جان کا نذرانہ پیش کیا جو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا۔ انہوں نے یہ بات واضح کی کہ دہشت گرد پاکستانی قوم اور افواج پاکستان کا عزم غیرمتزلز ل نہیں کر سکتے، مادروطن کے دفاع اور دہشت گردی و انتہاء پسندی کے خاتمہ کیلئے حکومت، سیاسی قوتیں، پارلیمان اور عوام پرعزم ہیں۔

(جاری ہے)

چیئرمین سینٹ جو کہ سینٹ کے وفد کے ہمراہ تھے جن میں سینیٹرز محمد اعظم خان سواتی، فیصل جاوید، میاں عتیق شیخ اور مرزا آفریدی شامل تھے، نے شہید کرنل کی روح کے ایصال ثواب کیلئے فاتحہ خوانی کی اور غمزدہ خاندان سے تعزیت کا اظہار کرتے ہوئے اللہ تعالیٰ سے دعا کی کہ وہ پسماندگان کو صبر اور حوصلہ دے۔ انہوں نے کہا کہ پوری قوم دکھ کی اس گھڑی میںغمزدہ خاند ان کے ساتھ ہے۔ چیئرمین سینٹ نے شہید کرنل کے خاندان کو اپنے بھرپور تعاون کی یقین دہانی بھی کرائی۔