نوجوان کو لڑکیوں کے سامنے غیر اخلاقی حرکت کرنا مہنگا پڑ گیا

دو بہنوں نے غیر اخلاقی حرکت کرنے والے نوجوان کی تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل کر دیں

Muqadas Farooq Awan مقدس فاروق اعوان جمعرات 24 مئی 2018 17:07

نوجوان کو لڑکیوں کے سامنے غیر اخلاقی حرکت کرنا مہنگا پڑ گیا
لاہور(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔24 مئی 2018ء) نوجوان کو لڑکیوں کے سامنے غیر اخلاقی حرکت کرنا مہنگا پڑ گیا۔ دو بہنوں نے غیر اخلاقی حرکت کرنے والے نوجوان کی تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل کر دیں۔میڈیا رپورٹس کے مطابق دو بہنوں نے ایک نوجوان کی غیر اخلاقی حرکت کرنے کی تصاویر بنا لی۔اور اس کے بعد ان تصایر کو سوشل میڈیا پر پوسٹ کر دیا گیا۔لڑکیوں کی جانب سے سوشل میڈیا پر پوسٹ ہونے کے بعد یہ تصایر وائرل ہو گئیں۔

یہ تصاویر دو روز پہلے کی ہیں۔تاہم ابھی بھی یہ غیر اخلاقی حرکات کرنے والا نواجون قانون کی گرفت میں نہ آسکا۔غیر اخلاقی حرکات کرنے والا یہ نوجوان ابھی بھی قانون کی گرفت سے آزاد ہے۔پولیس نوجوان کی تصویر لے کر اسے تلاش کرنے کی کوشش کر رہی ہے۔جب کہ پولیس کے پاس نوجوان کی گاڑی کی نمبر پیلٹ کی تصویر بھی موجود ہے،۔

(جاری ہے)

جس کے ذریعے سے نوجوان کو تلاش کرنےا ور اس تک پہنچنے کی کوشش کی جا رہی ہے تا ہم دو روز گزر جانے کے باوجودبھی پولیس اس نوجوان کو گرفتارنہ کر سکی۔

یاد رہے کہ اس سے پہلے کراچی سے تعلق رکھنے والے کئی نوجوانوں کی غیر اخلاقی تصاویر اور ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو چکی ہیں۔کچھ نوجوانوں نے تو سر عام ان ویڈیوز میں پولیس کو اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کو دھمکیاں دی ہوئی ہیں۔لیکن پولیس ایسے واقعات پر قابو پانے میں ناکام نظر آتی ہے۔جس سے ان نوجوانوں کو سر عام خیر اخلاقی حرکتیں کرنے میں مزید چھوٹ مل جاتی ہے اور وہ بلا خوف لڑکیوں کو بھی تنگ کرتے ہیں اور اس کے علاوہ بھی کئی غیر اخلاقی حرکات کرتے ہیں۔

پاکستان کے مختلف شہروں سے تعلق رکھنے والے لڑکوں کی کئی غیر اخلاقی ویڈیوز اور تصاویر منظر عام پر آ چکی ہیں۔اکثر اوقات ایسے لڑکوں کو مضبوط پشت پناہی حاصل ہوتی ہے جس کی وجہ سے قانون کی گرفت میں نہیں آ سکتے اور پولیس بھی ان کے خلاف کاروائی کرتے ہوئے ڈرتی ہے۔