گلزار فیروز ممبر بورڈ آ ف ڈا ئریکٹرزٹی ڈیپ تعینات

وزیراعظم کی صدارت میں ہونے والے کابینہ اجلاس پرا ئیوٹ سیکٹر سے گلزارفیروزپر اعتماد کا اظہار

جمعرات 24 مئی 2018 17:23

گلزار فیروز ممبر بورڈ آ ف ڈا ئریکٹرزٹی ڈیپ تعینات
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 24 مئی2018ء) وزیراعظم پاکستان شاہد خاقان عباسی نے ایف پی سی سی آئی کے سابق نائب صدر،پا کستا ن ٹینرز ایسو سی ایشن کے سابق چیئرمین ، کاٹی کے سا بق چیئرمین (تمغہ امتیاز) گلزار فیرو زکوگزشتہ روز ہونے والے کابینہ اجلاس میںپرا ئیوٹ سیکٹر سے ٹریڈ ڈیویلپمنٹ اتھارٹی آ ف پا کستان (ٹی ڈیپ)کے بورڈ آ ف ڈائریکٹرز کے ممبر کی حیثیت سے تعینا ت کردیا۔

(جاری ہے)

وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کی صدارت میں ہونے والے کابینہ کے اجلاس میں پرا ئیوٹ سیکٹر سے گلزارفیروزپر اعتماد کا اظہارکیا گیا۔