چوہدری نثار کل)چکلالہ ویلفیئر سٹی کا افتتاح کریں گے

0 کنال رقبے پر محیط میگا پراجیکٹ میں پبلک پارک، ہسپتال، قبرستان و دیگرعوامی سہولیات شامل ہیں، یونین کونسل دھاماںسیداں میں صحت کے بنیادی مرکز کا بھی افتتاح کیا جائیگا

جمعرات 24 مئی 2018 17:22

چوہدری نثار کل)چکلالہ ویلفیئر سٹی کا افتتاح کریں گے
راولپنڈی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 24 مئی2018ء) مسلم لیگ (ن )کے رہنماء چوہدری نثار علی خان جمعہ کے روز چکلالہ ویلفیئر سٹی کا افتتاح کریںگے۔راولپنڈی کے گنجان آباد علاقے یونین کونسل چکلالہ میں واقع اس میگا پروجیکٹ میںپبلک پارک، پارکنگ ایریاز، خصوصی بچوں کے لئے مختص ایریاز،جاگنگ ٹریک، کرکٹ گرائونڈ، فٹبال گرائونڈ ، بیڈ منٹن کورٹ ، ہسپتال اور قبرستان سمیت دیگر سہولیات شامل ہیں۔

اس منصوبے کا سنگِ بنیاد اپریل 2017میں رکھا گیا اور پہلے مرحلے کی تکمیل پر اس کا افتتاح کیا جا رہا ہے۔مکمل کیے جانے والے منصوبوں میں پبلک پارک اور قبرستان شامل ہے ۔ راولپنڈی کے گنجان آباداس علاقے میں پبلک پارک اور کھیلوں کی سہولیات کا شدید فقدان پایا جاتا ہے۔

(جاری ہے)

جگہ کی کمی کے باعث قبرستان کی سہولیات بھی ناہونے کے برابر ہیں نتیجتاً اس علاقے کی عوام کو شدیدمشکلات کا سامنا تھا۔

چکلالہ ویلفیئر سٹی میں شامل سہولیات راولپنڈی کی عوام کا دیرینہ مطالبہ تھا تاہم اس زمین کی دستیابی و دیگر مالی وسائل کی کمی منصوبے کی راہ میں حائل رہے۔اگرچہ کہ یہ علاقہ چوہدری نثار علی خان کے حلقے میں شامل نہیں تاہم انہوں نے راولپنڈی کی عوام کے اس دیرینہ مطالبے کو پورا کرنے کا ذمہ اٹھایا اور860 کنال پر محیط سرکاری زمین کو قبضہ مافیا سے واگذار کرایا۔

محدود وسائل کے باوجودعوامی نوعیت کے اس اہم منصوبے کا فوری طور پر سنگِ بنیاد رکھ دیاگیا تاکہ اس منصوبے کو مرحلہ وار طریقے سے پایہ تکمیل تک پہنچایا جا سکے۔چکلالہ ویلفیئر سٹی میں شامل 125کنال پر محیط پبلک پارک میں بائونڈری وال، فلڈ لائٹس سے آراستہ کرکٹ گرائونڈ، فٹبال گرائونڈ، فوڈ کورٹ،واٹر سپلائی سسٹم، واک اور جاگنگ ٹریک ، بچوں کے جھولے اور دیگر سہولیات شامل ہیں۔

اس پارک میں مختلف سہولیات کی فراہمی پر اب تک تقریبا ساڑھے سولہ کروڑ روپے خرچ کیے جا چکے ہیں۔ اس پارک سے چکلالہ، رحمان آباد اور کوٹھہ کلاں کے علاقے مستفید ہوں گے۔ 200کنال پر مشتمل قبرستان اس علاقے کا پہلا منظم اورباقاعدہ منصوبہ بندی کے تحت بنایا جانے والا قبرستان ہے۔ساڑھے گیارہ کروڑ روپے کی لاگت سے تعمیر ہونے والے اس قبرستان میںجنازہ گاہ، طہارت خانہ، گارڈ روم، تدفین کے سامان پر مشتمل سٹور، دو عدد کوارٹرز، پارکنگ ایریاز اور دیگر سہولیات شامل ہیں۔

میتوں کوقبرستان پہنچانے کے لئے تین عدد ایمبولینسز /وین بھی اسی منصوبے کا حصہ ہیں۔منصوبے کے دوسرے مرحلے میں 650بستروں پر مشتمل ہسپتال کی تعمیر عمل میں لائی جائے گی۔ چکلالہ ویلفیئر سٹی کے افتتاح کے ساتھ ساتھ یونین کونسل دھاماں سیداں میں صحت کے بنیادی مرکز کا افتتاح بھی جمعہ ہی کے روز کیا جائے گا۔ اس مرکز صحت سے دھاماں سیداں اور اس سے ملحقہ علاقوں کی عوام مستفید ہوں گے اور انہیں انکی دہلیز پر صحت کی بنیادی سہولیات میسر آئیں گی۔

ساڑھے چار کروذ روپے کی خطیر رقم سے مکمل ہونے والے اس بنیادی مرکز میں ہسپتال کی عمارت مکمل کی جا چکی ہے اور اسے مکمل طور پر فعال کر دیا گیا ہے۔ مزید براں مرکز میں میڈیکل افسران و سٹاف کی رہائشگاہ ، سنٹر سے متعلقہ ضروری مشینری ، واٹر سپلائی و واٹر ٹینک اور تربیت یافتہ سٹاف کی موجودگی کو بھی یقینی بنایا گیا۔