چیئرمین سینیٹ نے خیبر پختونخوا میں ورکر ویلفیئر فنڈ سے عدم ادائیگی معاملہ کی رپورٹ طلب کرلی

جمعرات 24 مئی 2018 17:19

چیئرمین سینیٹ نے خیبر پختونخوا میں ورکر ویلفیئر فنڈ سے عدم ادائیگی ..
اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 24 مئی2018ء) چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی نے خیبر پختونخوا میں ورکر ویلفیئر فنڈ سے عدم ادائیگی کے معاملہ کی رپورٹ طلب کرلی۔

(جاری ہے)

جمعرات کو ایوان بالا کے اجلاس میں سینیٹر مشتاق احمد خان نے نکتہ ء اعتراض پر کہا کہ خیبر پختونخوا میں بجلی کے ساتھ ساتھ اب گیس کی لوڈ شیڈنگ ہو رہی ہے۔ ہمیں اپنے کوٹہ کے مطابق بجلی دی جائے۔ انہوں نے کہا کہ ورکرز ویلفیئر فنڈ کے 162 ارب روپے اکائونٹ میں پڑے ہوئے ہیں لیکن طلبہ کی سکالر شپ، جہیز فنڈ اور اموات کے فنڈز کی مد میں ادائیگی نہیں کی جا رہی۔ چیئرمین نے اس سلسلے میں رپورٹ طلب کرلی۔

متعلقہ عنوان :